اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ سخت گیر اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ تیاری کریں، اگلے سال مغربی کنارے کو اسرائیل میں مکمل طور پر ضم کیا جائے گا۔ دوسری جانب غزہ میں آج صبح سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ تازہ فضائی حملے میں دیر البلح کے ایک گنجان آباد علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 6 افراد شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 43,603 فلسطینی شہید اور 102,929 زخمی ہوچکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی کارروائیوں میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنایا گیا۔
Source: social media
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا
نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید
جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت: چین نے 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکردیا