International

اسرائیل کا ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو ہیڈکوارٹر پر حملہ

اسرائیل کا ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو ہیڈکوارٹر پر حملہ

اسرائیل نے تہران پر اپنے تازہ حملے میں اسلامک رپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق اسرائیل نے تہران میں آئی آر آئی بی کے سٹوڈیوز کو نشانہ بنایا ہے۔ سرکاری ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات کے دوران ایک دھماکے کی آواز سُنی گئی تھی اور میزبان نے اسی وقت ناظرین کو مطلع کیا کہ ان کے سٹوڈیو پر حملہ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی حملے کے سبب کچھ منٹوں کے تعطل کے بعد ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی نشریات ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں۔ ٹی وی سکرین پر نظر آنے والی تحریر میں پڑھا جا سکتا تھا کہ ٹی وی چینل کے تمام پروگرامز ’بغیر کسی بندش کے دوبارہ بحال ہو رہے ہیں۔‘ ٹی وی چینل پر نظر آنے والے ایک نیوز ٹکر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ’سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔‘ ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس حملے کے ذریعے ’سچ کی آواز کو خاموش‘ کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ ایران کا سرکاری ٹی وی اور ریڈیو ’غائب ہونے والے‘ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایران کا کا پروپیگنڈا اور ماؤتھ پیس غائب ہونے والا ہے۔ قریب موجود رہائش پزیر افراد کا انخلا شروع ہو چکا ہے۔‘ خیال رہے اس سے قبل اسرائیلی فوج نے تہران کے مقامی افراد کو وارننگ جاری کی تھی کہ وہ شہر کا ڈسٹرکٹ تھری فوری طور پر چھوڑ دیں۔ اس ضلع میں اسلامک رپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments