International

اسرائیل کا ایران کے دو ایف 14 ٹام کیٹ فائٹر جیٹس تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا ایران کے دو ایف 14 ٹام کیٹ فائٹر جیٹس تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی ایئرفورس (آئی اے ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے دو لڑاکا طیارے ایف 14 ٹام کیٹس تہران کے ایئرپورٹ پر تباہ کر دیے ہیں۔ اسرائیلی ایئر فورس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ انھیں مبینہ طور پر انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے والے مخصوص ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی ایئرفورس کا کہنا ہے کہ یہ لڑاکا طیارے اسرائیلی طیاروں کو روکنے کے لیے تیار کھڑے تھے تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان طیاروں کے ’پر‘ (ونگز) کی سیٹنگز ایسی نہیں تھیں جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ فوری اڑان بھرنے کے لیے تیار ہوں۔ خیال رہے کہ جدید اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے سامنے ایرانی ایئرفورس کے پاس دہائیوں پرانے لڑاکا طیارے ہیں جن میں ایف 4 فینٹمز، کچھ ایف 14 ٹام کیٹس یہ دونوں طیارے سرد جنگ کے زمانے کے ہیں اور امریکہ کی جانب سے اب انھیں استعمال ہی نہیں کیا جاتا۔ اس کے لیے سوویت یونین کے ایس یو 24، ایس یو 22 اور مگ 29 بھی ایران کی ایئرفورس میں شامل ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے آج یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسے تہران کی فضاؤں میں مکمل برتری حاصل ہے جس کے باعث اسے روایتی میزائلوں سے حملے کرنے کا موقع مل رہا ہے نہ کہ لانگ رینج میزائلوں سے۔ فضاؤں پر برتری کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اسرائیل اب ہدف کو قریب سے بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے ایران کی فضائی دفاع سے زیادہ خطرہ نہیں۔ ایف 14 ٹام کیٹس کو ٹاپ گن فلمز سے پذیرائی ملی تھی اور یہ امریکی بحریہ کی جانب سے کافی عرصے سے ریٹائر کیے جا چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments