ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا امریکا کو مدد کے لیے پکارنا کمزوری کی علامت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن کو احساس ہوا ایرانی قوم ڈر رہی ہے تو وہ آپ کو نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سے وہی سلوک جاری رکھیں جو آج تک کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایرانی سپریم کمانڈر خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا خامنہ ای بیرشیبہ میں سوروقا اسپتال پر حملے کی قیمت ادا کریں گے۔ کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے قسم کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ اسرائیل کی ریاست کو لاحق خطرات کو دور کیا جا سکے اور خامنہ ای کی حکومت کو ہلا دیا جا سکے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سوروقا اسپتال پر ایران کے مبینہ میزائل حملے کے بعد ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ تہران کو سوروقا اسپتال پر حملے کی پوری قیمت چکانی پڑے گی۔
Source: social media
اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں
جھکیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے جارحیت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی:مشیر خامنہ ای
روس اور چین کے صدور کا مشرق وسطی بارے فون پر تبادلہ خیال ،ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت
ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں: برطانوی وزیر اعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
ٹرمپ ہماری جنگی میں مدد کر رہے ہیں اور فضائی حدود کا دفاع بھی امریکہ کے ذمے ہے:نیتن یاھو
ترکیہ نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں، اسرائیلی طیاروں پر کڑی نظر
"خامنہ ای زندہ نہیں بچیں گے" ... اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
اسرائیل میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، فضائیں ہمارے لیے کھلی ہیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا دعوی
’اس سے پوری صورتحال غیر مستحکم ہو جائے گی‘: روس کا ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ مداخلت پر امریکہ کو انتباہ
اس آپریشن کے اختتام تک اسرائیل کو کوئی جوہری خطرہ نہیں رہے گا: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو
واشنگٹن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جنگ میں مداخلت نہ کرے: ایرانی وزارت خارجہ
مشہد میں 18 اسرائیلی 'ایجنٹ' گرفتار.. ایرانیوں کے لیے موساد کی ویب سائٹ کا لنک
اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟
ایران کے تباہ کُن میزائلوں سے متعلق اسرائیلی فوج کا بڑا اعتراف