Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

ٹائیگر شراف پر فائرنگ معاملہ میں مزید ایک شخص گرفتار، ماسٹر مائنڈ انل پنڈت کا قریبی ساتھی پکڑا گیا

Admin
By Admin
Oct 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ٹائیگر شراف پر فائرنگ معاملہ میں مزید ایک شخص گرفتار، ماسٹر مائنڈ انل پنڈت کا قریبی ساتھی پکڑا گیا
ٹائیگر شراف پر فائرنگ معاملہ میں مزید ایک شخص گرفتار، ماسٹر مائنڈ انل پنڈت کا قریبی ساتھی پکڑا گیا — October 20, 2026
بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف پر اتوار کی شام جان لیوا حملہ ہوا تھا، اور اس معاملہ میں اب تک 4 گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ 19 اکتوبر کو 3 ملزمین کوٹا سے گرفتار کیے گئے تھے، اور اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ ہریانہ پولیس نے مزید ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس بار پولیس نے اس حملہ کے ماسٹر مائنڈ انل پنڈت کے ایک قریبی ساتھی کو پکڑا ہے، جس نے تینوں ملزمین کو اس حملے کے لیے منتخب کیا تھا۔

ٹائیگر شراف پر فائرنگ معاملہ میں ہریانہ پولیس کی مدد سے سمیر نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی نے لارنس گینگ کے کیلیفورنیا میں مقیم انل پنڈت سے بات کرائی تھی۔ اس نے تینوں ملزمین میں سے ریحان عرف سکّا کو 35 ہزار روپے اور بیرون ملک آباد ہونے کا لالچ دیا تھا۔ ریحان کے خلاف اس سے پہلے بھی آرمس ایکٹ اور چوری کا معاملہ درج ہے۔ ریحان اور پھول سنگھ نے اس سے قبل امرتسر کے ایک تاجر پر بھی فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن پستول نہیں چلی تھی۔ تقریباً ایک ماہ سے یہ لوگ ممبئی میں تھے، جہاں ان کی ملاقات رتک کمار سے کرائی گئی تھی، جو ممبئی کے راستوں سے واقف تھا۔ رتک کو بھی بیرون ملک اچھی ملازمت دے کر وہاں آباد کرنے کا لالچ دیا گیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ تینوں کی عیش و عشرت کے لیے انل پنڈت بیرون ملک سے آن لائن رقم بھیجتا تھا۔ یہ تینوں کسی دکان پر آن لائن رقم منگوا کر وہاں سے نقد رقم حاصل کر لیتے تھے۔ انل پنڈت ان سے ’جگی ایپ‘ پر بات کرتا تھا، جس کے لیے کسی شخص کی شناخت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہیں ہتھیار دینے کے لیے بھی کوئی نہیں آیا تھا۔ ان کے پاس پیغام آیا تھا کہ ہتھیار ایک جگہ کچرے کے ڈبے کے پاس رکھے ہیں، جہاں سے انہیں اٹھانا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ممبئی میں ان کے رابطے میں مزید کچھ لوگ بھی ہیں، جن کے بارے میں معلومات جمع کی جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ 18 اکتوبر کی شام ٹائیگر کی گاڑی پر حملہ کرنے کے بعد تینوں ملزمین ریحان، پھول سنگھ اور رتک ممبئی کے اندھیری ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے۔ وہاں کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ان کی تصویریں بھی نظر آئی تھیں۔ ان کا منصوبہ پونے-جے پور سپرفاسٹ ایکسپریس ٹرین پکڑ کر فرار ہونے کا تھا۔ وہ نیپال بھاگنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، لیکن کوٹا میں ہی تینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے محض 24 گھنٹوں کے اندر اس پوری کارروائی کو انجام دیا۔ فی الحال تینوں ملزمین کوٹا میں ہیں اور انہیں جلد ہی ممبئی لایا جائے گا، جہاں ان سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی۔

اس درمیان ’ریپیڈو‘ نے ٹائیگر شراف اور ان کی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر تشویش ظاہر کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اسے اس بات سے راحت ملی ہے کہ ٹائیگر شراف محفوظ ہیں اور وہ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہے۔ دراصل میڈیا میں ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ اس معاملہ سے وابستہ ایک شخص ’ریپیڈو‘ پلیٹ فارم پر کیپٹن یعنی ڈرائیور کے طور پر رجسٹرڈ تھا۔ اس پر وضاحت دیتے ہوئے کمپنی نے کہا کہ وہ شخص 14 اکتوبر سے ’ریپیڈو‘ پر کیپٹن کے طور پر سرگرم نہیں تھا۔ واقعے کے دن اس نے ’ریپیڈو‘ کی خدمات ایک صارف کے طور پر استعمال کی تھیں۔ ’ریپڈو‘ کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی گِگ معیشت میں اکثر لوگ بیک وقت کئی ایپس اور پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ رہتے ہیں۔ واقعہ کے دن بھی اس شخص نے ’ریپیڈو‘ کی خدمات استعمال کی تھیں، لیکن بطور صارف۔

کمپنی نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات میں پولیس اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جانچ میں پورا تعاون کر رہی ہے۔ ’ریپیڈو‘ کے مطابق حکام نے جو بھی معلومات طلب کیں، انہیں فوری طور پر فراہم کر دیا گیا۔ کمپنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ تشدد یا کسی بھی طرح کی مجرمانہ سرگرمی کے معاملے میں اس کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے اور آئندہ بھی تحقیقات میں حکام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

اس درمیان ’ریپیڈو‘ نے ٹائیگر شراف اور ان کی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر تشویش ظاہر کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اسے اس بات سے راحت ملی ہے کہ ٹائیگر شراف محفوظ ہیں اور وہ ان کی جلد ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn