Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

میرٹھ کے ’نیلا ڈرم‘ معاملے میں مسکان اور ساحل قصوروار قرار، 14 اکتوبر کو ہوگا سزا کا اعلان

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

میرٹھ کے ’نیلا ڈرم‘ معاملے میں مسکان اور ساحل قصوروار قرار، 14 اکتوبر کو ہوگا سزا کا اعلان
میرٹھ کے ’نیلا ڈرم‘ معاملے میں مسکان اور ساحل قصوروار قرار، 14 اکتوبر کو ہوگا سزا کا اعلان — September 30, 2026
اتر پردیش کے میرٹھ میں مشہور سوربھ راجپوت قتل کیس کو لے کر عدالت کا فیصلہ آ گیا ہے۔ عدالت نے شوہرکو قتل کر کے اس کی لاش کو نیلے رنگ کے پلاسٹک ڈرم میں چھپانے کی ملزم مسکان رستوگی اور اس کے عاشق ساحل کو قصوروار قرار دیا ہے۔ ضلع جج اروند کمار مشرا نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ اس معاملے میں سزا کا اعلان 14 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سوربھ راجپوت قتل معاملہ میں جولائی 2025 میں ٹرائل شروع ہوا تھا۔ اس دوران تقریباً 13 مہینوں تک جاری رہنے والی عدالتی کارروائی میں 126 تاریخوں کے دوران 22 سے زیادہ گواہوں کے بیان درج کیے گئے۔ مقتول سوربھ راجپوت کے اہل خانہ نے عدالت سے دونوں ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

مقتول سوربھ راجپوت کے بھائی راہل نے خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے کہا کہ ’’ہم شروع سے یہ امید لگائے ہوئے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ ہم نے شروع سے ایک ہی مطالبہ کیا ہے کہ جو انہوں نے میرے بھائی کے ساتھ کیا وہی ان کے ساتھ ہو۔ انہیں کم از کم پھانسی ہونی چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم تقریباً ڈیڑھ سال سے انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھائی کے قتل کے بعد ان کا کام تقریباً پوری طرح ختم ہو چکا ہے۔ عدالت کے لیے صبح 11 بجے نکلنا اور شام تقریباً 5 جبے گھر لوٹنا ہوتا ہے۔ راہل نے بتایا کہ 11دن وہ خود اور 9 دن ان کی ماں کو پیش ہونا پڑا ہے۔ وہ خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بھی پیش ہوئے ہیں۔

راہل کے مطابق اس معاملے میں مجموعی طور پر 22 گواہ ہیں، جنہوں نے عدالت میں گواہی دی ہے۔ انہوں نے اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ہماری شروع سے امید یہی ہے کہ دونوں کو پھانسی ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر ضلع عدالت سے دونوں قصورواروں کو کم سزا ملی تو ہم ہائی کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سوربھ راجپوت قتل کیس ’نیلے ڈرم‘ کی وجہ سے پورے ملک میں موضوع بحث بنا تھا۔ سوربھ کی لاش اس کے ہی گھر میں ایک نیلے ڈرم کے اندر ملی تھی۔ اہلیہ مسکان رستوگی اور اس کے عاشق ساحل پر سوربھ کو قتل کر کے اس کی لاش نیلے ڈرم میں ڈالنے کا الزام ہے۔ گزشتہ سال 19 مارچ کو پولیس نے مسکان اور ساحل کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

اتر پردیش کے میرٹھ میں مشہور سوربھ راجپوت قتل کیس کو لے کر عدالت کا فیصلہ آ گیا ہے۔ عدالت نے شوہرکو قتل کر کے اس کی لاش کو نیلے رنگ کے پلاسٹک ڈرم میں چھپانے کی ملزم مسکان رستوگی او...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn