Entertainment

ارجن سے رشتہ ختم ہونے کے بعد ملائیکہ کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

ارجن سے رشتہ ختم ہونے کے بعد ملائیکہ کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

اداکار ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری وائرل ہورہی ہے۔ کچھ روز قبل اداکار کی جانب سے اپنی عمر سے بڑی ملائیکہ اروڑا سے بریک اپ ہونے کی تصدیق کی گئی۔ ارجن نے اپنی نئی فلم سنگھم اگین کی تشہیر کے لیے ہونے والے ایک ایونٹ میں بتایا تھا کہ وہ اب سنگل ہیں۔ تاہم بریک اپ کے بعد ملائیکہ کی ذومعنی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئی جسے ان کے مداح ارجن کے ساتھ ہونے والے بریک اپ سے منسلک کررہے ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر گڈمارننگ کا پیغام شیئر کیا گیا جس کے ساتھ لکھا تھا کہ 'ہر مثبت سوچ ایک خاموش دعا یا عبادت ہوتی ہے جو آپ کی زندگی کو تبدیل کردیتی ہے' یاد رہے کہ ملائیکہ اور ارجن نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو کئی عرصے تک چھپا کررکھا، دونوں کے تعلق کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ان کی شادی کے حوالے سے بھی افواہیں سرگرم رہیں تاہم جوڑے کی جانب سے کبھی بھی شادی کی افواہوں پر ردعمل نہیں دیا گیا۔ گزشتہ ماہ ملائیکہ کے والد انیل مہتا کی خودکشی پر ارجن کپور اداکارہ سے ملنے گھر بھی آئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments