نیویارک (19 جولائی 2026): ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا یا اسپین فٹبال کی دنیا پر حکمرانی کرے گا فیصلہ آج رات فائنل میں ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ فائنل میچ آج رات نیوجرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور یورو چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ رات 12 بجے شروع ہونے والے اس مقابلے، لیونل میسی اور لامین یامال کو مدمقابل دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین فٹبال بے چین ہیں۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ورلڈ کپ میں صرف ایک بار مدمقابل آئیں۔ 1966 میں ارجنٹینا نے اسپین کو دو ایک سے ہرایا تھا۔ انٹرنیشنل فرینڈلی میچز میں مجموعی طور پر ارجنٹینا اور اسپین میں 14 میچز کھیلے گئے۔ جس میں دونوں نے چھے چھے بار کامیابی سمیٹی۔ فیفا کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ارجنٹینا اور دوسرے نمبر کی اسپین کے میدان میں مقابلے بتاتے ہیں کہ آج دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ لیونل میسی نے میگا ایونٹ میں 8 گول کر رکھے ہیں جب کہ لامین یامال ایک گول کے باوجود شائقین کی توجہ اور ہسپانوی فینز کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ورلڈ کپ فائنل دیکھنے میٹ لائف اسٹیڈیم پہنچیں گے اور جس نے بھی میدان مارا، اس فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی دیں گے۔ کیا لیونل میسی اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ارجنٹینا کو مسلسل دوسری بار چیمپئن بنائیں گے اور اپنا ممکنہ آخری ورلڈ کپ یادگار بنائیں گے، یا پھر لامین یامال کا جادو چلے گا اور وہ اسپین کو یورو کے بعد دنیائے فٹبال کا بھی حکمران بنائیں گے۔ یہ سب دیکھنے کے لیے صرف چند گھنٹے ہی باقی ہیں۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
3 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
3 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
3 weeks ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
9 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments