Activities

اردو یونیورسٹی ‘فاصلاتی کورسس میں 30 ستمبر تک داخلے جاری

اردو یونیورسٹی ‘فاصلاتی کورسس میں 30 ستمبر تک داخلے جاری

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2024-25کے لیے فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست فارمس 30 ستمبر 2024 تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔پروفیسرمحمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیمکے بموجب پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in پر دستیاب ہیں او ر کورس فیس کی ادائیگی 10اکتوبر 2024 تک کی جاسکتی ہے۔ فاصلاتی کورسز میں ایم اے(اردو، ہندی، انگریزی، عربی، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز) کے علاوہ بی اے ، بی کام، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسس)، ڈپلوما ان ( جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، ٹیچ انگلش، ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم ، اسکول کی قیادت و انتظام اور ایمپلائبلٹی اسکلس)؛ سرٹی فیکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش) شامل ہیں۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 ( 2208&2207) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ مزید معلومات نئی دہلی،کولکتہ ،بنگلور، ممبئی ،پٹنہ، دربھنگہ، سری نگر ،رانچی، امراوتی، حیدرآباد، جموں ، نوح، وارانسی اور لکھنو ¿ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل/سب ریجنل سنٹرس سے بھی حاصل کر سکتے ہیں

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments