پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’گذشتہ رات انڈیا نے جارحیت کر کے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا۔‘ انھوں نے کہا کہ ’شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے۔‘ شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔‘ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا ’میرے عزیز ہم وطنوں عددی اعتبار سے کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔ انڈیا کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جو طیارے انڈیا کا غرور تھے وہ اب خاک بن چکے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کر دیا۔‘ ان کے مطابق ’گذشتہ رات ہم نے ثابت کر دیا کہ پاکستان دفاع میں منھ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ انڈین حملے میں 26 شہری ہلاک اور 46 زخمی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ ’ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔‘ شہباز شریف نے کہا کہ ’گذشتہ رات پاکستان نے روایتی ہتھیاروں کی جنگ میں بھی دشمن پر اپنی برتری ایک مرتبہ پھر ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس پر ’میں مسلح افواج کے سربراہان اور ہر سپاہی کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘
Source: social Media
غزہ کی صورتحال نازک، امریکہ نے اسے جنگی زون قرار دے دیا
"حج نے دکھوں کا مداوا کیا، چہرے پر مسکراہٹ لوٹ آئی" فلسطینی خاتون حاجیہ کا جذباتی بیان
گورنر کیلیفورنیا نے فوجی تعیناتی پر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا
تھائی لینڈ: ٹائیگر نے سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالے سیاح پر حملہ کردیا
امریکی صدرایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ میں ثالثی پر بول پڑے
سعودی وزیر خارجہ اتوار کو مغربی کنارے کا دورہ کریں گے
ٹرمپ انتظامیہ کا یو ایس ایڈ کی تمام غیرملکی ملازمتیں 30 ستمبر تک ختم کرنے کا فیصلہ
امریکہ اور اسرائیل جوہری مذاکرات کو' ٹریپ' بنانےکامنصوبہ بنا رہے ہیں:ایرانی ارکان پارلیمنٹ
اقوامِ متحدہ کے ماہرین کااسرائیل پرغزہ کےسکولوں، مذہبی مقامات پرحملوں میں ’تباہی‘ کاالزام
اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی کشتی لے جانے پر اغوا کر لیا : گریٹا تھنبرگ
شاہ برطانیہ نے لندن کے مسلمان میئر کو بڑے خطاب سے نواز دیا
سعودی وزارت حج کا آج سے عمرہ ویزے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
ایران سے جوہری معاہدے کے امکانات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو سے گفتگو
غزہ جانے والے سینکڑوں انسانی حقوق کارکنوں کا قافلہ تیونس سے لیبیا میں داخل