متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ کی جانب سے ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں مدد کے لئے خلیجی ریاستوں سے مالی اعانت کا مطالبہ کشیدگی کے نتائج سے بے بہرہ ایک انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے اخلاقی دیوالیہ پن کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ کی جرأت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے لیے خلیجی ممالک (اور جرمنی، فرانس اور برطانیہ) سے مالی امداد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔" یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ دیگر خلیجی ریاستوں نے ایران پر گذشتہ ہفتے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ قرقاش نے کہا، "ایک انتہا پسند کی طرف سے اس طرح کی تجویز اخلاقی دیوالیہ پن کے سوا کچھ نہیں ہے جو کشیدگی کے نتائج کو سمجھنے سے قاصر ہے۔" متحدہ عرب امارات نے خطے میں کشیدگی اور ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر شیخ محمد نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے مشاورت کی قیادت بھی کی اور علاقائی رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کے روز تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا جس سے "استحکام، خوشحالی اور انصاف کو فروغ ملے"۔
Source: social media
سعودی عرب نے کشیدگی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا: ایرانی سفیر
حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع
ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس پلان پر شدید تنقید: ’اب ایک نئی پارٹی بنانے کی ضرورت ہے‘
امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند
شام پر عائد پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیے
سعودی عرب نے کشیدگی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا: ایرانی سفیر
صہیونی مظاہرین نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نذر اتش کر دیا
حکومت بنی توبہارکو اسکاٹ لینڈبنا دوں گا‘‘، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ
غزہ میں سمندر کنارے واقع کیفے پر اسرائیلی حملے میں 20 فلسطینی ہلاک: ریسکیو کارکنان
بنگلہ دیش میں خاتون پر جنسی تشدد کی ویڈیو پھیلنے کے بعد ملک بھر میں اجتجاجی مظاہرے
شام اور لبنان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں دل چسپی ہے، جولان پر بات نہیں ہو گی : اسرائیل
ٹرمپ انتظامیہ کا شہریت منسوخ اور ملک بدر کرنے کا نیا منصوبہ
برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی