Activities

انجمن فروغ اردو ہزاریباغ یونٹ اورنور ویژن کے زیر اہتمام توصیفی تقریب کا انعقاد

انجمن فروغ اردو ہزاریباغ یونٹ اورنور ویژن کے زیر اہتمام توصیفی تقریب کا انعقاد

مدرسہ مصباح العلوم نوادہ عربی کالج میں انجمن فروغ اردو ہزاری باغ یونٹ اور نور ویژن فورم کی جانب سے توصیفی تقریب برائے اردو طلبہ بہ یاد ظہیر غازی پوری کا انعقاد کیا گیا جس میں میٹرک انٹر بی اے میں اردو سبجیکٹ میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو سرٹی فیکٹ اور مومنٹو دیا گیا ساتھ ہی ان کی کیریئر کونسلنگ بھی فیضان سرور ( ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر)کے معرفت کی گئی زیبا شاہین (ریسرچ اسکالر رانچی یونیورسٹی رانچی)نے لیکچر آن مسلم ایجوکیشن پر خصوصی لیکچر پیش کیا۔ نظامت ڈاکٹر ذکی اللہ مصباحی نے سنبھالی اور اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر زین رامش(صدر شعبۂ اردو ونوبابھاوے یونیورسٹی،ہزاریباغ) نے کی۔انہوں نے کہاکہ عالم و فاضل کی ڈگریاں جھارکھنڈ میں حکام کے ذریعہ کہا جارہا ہے کہ تسلیم کی جائیں گی، جب جھارکھنڈ کا نظام بن رہا تھا تو اس وقت یہ حکام کہاں تھے ؟ مدرسہ کے طلبا انتھک محنت کرکے یہ ڈگریاں حاصل کیںا ور حکام صرف ڈگریوں کو ایک کاغذ کا ٹکڑا سمجھ رہے ہیں۔ یہ مدرسہ کے طلبا کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہماری ہے ،ہمارے بھی کچھ فرائض ہیں اور حکومت کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں، حکومت کو چاہیے کہ مدرسہ کے طلبا کا یہ سلگتا مسئلہ کو حل کیا جائے ۔ اِس پروگرام کی باگ ڈور ڈاکٹر کفیل احمد کیفی نے سنبھالی ۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر عرفان انصاری کو بھی مدعو کیا گیاتھا (وزیر صحت جھارکھنڈ سرکار)لیکن کسی مصروفیات کی وجہ وہ اس پروگرام کا حصہ نہیں بن سکے ۔اس پروگرام کے دیگر مہمان اعزازی کے طور پر ریاض انصاری (اسٹیٹ اسپوکس پرسن کانگریس جھارکھنڈ) انجمن فروغ اردو رانچی جھارکھنڈ کے صدر محمد اقبال سکریٹری ڈاکٹر غالب نشتر ،نور ویژن فورم کے ڈائریکٹر مولانا محمد مجیب عالم مصباحی ،نٹ کھٹ عظیم آ بادی،ڈاکٹر شگفتہ بانو، دانش ایاز، راشد جمال، محمد مکرم حیات، قاری عارف، حناپروین، عابدہ انجم، ماسٹر آصف عزیز تقریب میں خاص مقامی لوگ جن میں نوادہ کے جنرل صدر محمد عبدالخلیل انصاری، سکریٹری عبدالشکور ،نوادہ پنچایت کے مکھیا نظام انصاری ،بشن گڑھ تھانہ انچارج ،سپین مہتا، کانگریس کے بشنوگڑ ھ کے بلاک صدر عباس انصاری ،سرپنچ ابرار انصاری ،دستگیر قوال دلیر آزاد ،ماسٹر عبدالاحد ،ماسٹر عبد الواحد،ماسٹر افضل ،ڈاکٹر آصف انصاری وغیرہ شامل تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments