Activities

ڈاکٹر سلطان ساحر کی یاد میں رائٹرز سرکل ہوڑہ کی تعزیتی نشست

ڈاکٹر سلطان ساحر کی یاد میں رائٹرز سرکل ہوڑہ کی تعزیتی نشست

مغربی بنگال کے معروف شاعر ڈاکٹر سلطان ساحر جو کسی تعارف کے محتاج نہیں تھے گذشتہ ۳/ اکتوبر 2025 کو چند ماہ کی علالت کے بعد اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے انا للہ و انا الہ راجعون۔مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مورخہ ۱۱/ اکتوبر بروز اتوار بوقت بعد نماز مغرب ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کا مشہور ادارہ ”رائٹرز سرکل ہوڑہ“کی جانب سے ۱۱/ جولا پاڑہ مسجد لین، ہوڑہ (بر مکان الحاج شمس الحق شمس انصاری مرحوم) میں مذکورہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سنجیدہ لب و لہجے کے معروف شاعر ’بے ربط سانسوں کا سفر‘ کے خالق جناب نقیب اکبرنے فرمائی۔ طبیعت نا ساز ہونے کے سبب وہ زیادہ دیر محفل میں بیٹھ نہ سکے لہذا ا ن کے بعد جدید فکر وآہنگ کے کہنہ مشق بزرگ شاعرجناب الحاج بسمل یوسفی نے صدارت کی ذمہ داری سر انجام دیا اور نظامت کے فرائض الحاج ماسٹر محمد یوسف نے اپنے مخصوص انداز میں کیا۔ جناب سعید کمال وارثی نے اپنی سحر انگیز آواز سے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا۔ سامعین کے اصرار پر جناب اختر برکاتی اور بلال رضا سلمہ نے بارگاہ رسالت میں چند نعتیہ اشعار پیش کئے جس سے اہل محفل بے حد محظوظ ہوئے۔مرحوم کی خصوصیات، سماجی خدمات،حسن اخلاق اور شعر خوانی میں ترنم ریزی کا حسین پرواز پر روشنی ڈالتے ہوئے جن ادباء، شعراء،علمی و ملی شخصیات اور نعت خواں حضرات جن کے مرحوم سے گہرے مراسم تھے۔یکے بعد دیگرے ناظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ررہے۔ جن میں نقیب اکبر،سید حسن، حلیم حاذق،، مخدوم ارشد،عبد الرحیم ہلچل، خورشید بدر، الحاج سرور حسین (مینا بھائی)عطا ء المصطفےٰ (ایڈوکیٹ)، ڈاکٹر مشتاق احمد،محمد افضل خان،انوارالحقوارثی، امتیاز اس وارثی، حاجی امتیاز احمد حبیبی، شمیم چشتی وارثی قابل ستائش ہیں۔ تعزیتی نشست میں مرحوم کی لائق تقلید اور قابل تعریف شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب فیروز مرزا اور جناب بے غم وارثی نے منظوم خراج عقیدت پیش کئے۔آخیر میں صدر بزم الحاجبسمل یوسفی نیمرحوم کے تعلق سے اپنے گھریلو مراسم اور ان کی خوش اخلاقی اور بشر نوازی کا ذکر کیا اور نم آنکھوں سے دو پُر اثر قطعات سنائے۔ وہ محترم سامعین جو مرحوم کے شیدائی اور ان کی محبت کے زیر اثر رہے وہ اس محفل میں شریک ہوکر اپنے تعلقات کا روشن ثبوت پیش کیا ان میں شکیل انصاری، کفیل انصاری، جمیل انصاری، عقیل انصاری،دانش انصاری،منا،نواز علی،سفیان احمد (فرزند ڈاکٹر سلطان ساحر مرحوم)،سلطان الحیات، شمشیر خان، خورشید وارثی،فخر الدین انصاری،صلاح الدین حبیبی، محمد معین الدین(راجو)،محمد ارمان،شارق امتیاز ابن اسرار آصف، نعمان انصاری اورشیث انصاری قابل ذکر ہیں۔ جناب حلیم حاذق کی دعائے مغفرت کے بعد ۹ بجے شب کو اس تقریب کا اختتامہوا

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments