Activities

زبان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت بیدار رہنے کے ضرورت: حیدر امام

زبان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت بیدار رہنے کے ضرورت: حیدر امام

زبان کسی بھی قوم کی ثقافت و تہذیب اور اس کی انفرادی اور سماجی شناخت کی اصل بنیاد ہوتی ہے۔ زبان تاریخ کا آئینہ ہے جو آنے والی نسلوں کو رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس کے ذریعے انسانی افکار، احساسات، اور تجربات کا اظہار ہوتا ہے، کیونکہ زبان ہی پوری انسانیت کے لیے مشترکہ ورثہ ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُردو زبان سیل مشرقی چمپارن کے روحِ رواں اور ضلع مترجم افسر جناب حیدر امام انصاری صاحب نے صحافیوں سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اپنی زبان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت بیدار رہنے کی ضرورت ہے اور اس سے غفلت ہماری تباہی اور بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی زبان سے اپنی نسلوں كو روشناس کریں اور اُن کو اُردُو زبان و ادب کی معیاری تعلیم فراہم کرانے کی کماحقہ کوشش کریں٬ کیونکہ اس زبان میں بھی روزگار کے بہتر سے بہتر مواقع موجود ہیں۔ موجودہ حکومت نے اُردو زبان و ادب کو روزگار سے منسلک کر کے اِس زبان کی ترویج و اشاعت کے نئے راستے ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسلوں کی روزی روٹی کا مسئلہ بھی حل کر دیا ہے۔ موصوف نے اس بات پر خاص زور دیا کہ زبان کی حفاظت صرف زبانی ہنگامہ آرائی سے نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے عملی اقدام کی ضرورت ہے۔ قابل ذِکر ہے کہ موصوف کی فعالیت نے ضلع کے اندر اُردو کو نمایاں مقام عطا کیا ہے اور اُردو عملے کے اسکولوں میں جانے اور ملنے جلنے سے اسکولوں کے ذمہ داروں میں نئی بیداری آئی ہے اور خوابِ غفلت میں سونے والے بھی اپنی زبان کی حفاظت کے لئے بیدار ہوئے ہیں۔ موصوف نے اپنے دفتر میں ضلع اردو سیل کا رسالہ "ضلع اُردو نامہ" سابق اُردو صحافی اور معتبر انشائیہ نگار شکیل شاغل کو بطور ہدیہ پیش کیا ۔ اِس موقع پر جہینگرا سینئر سیکنڈری اسکول کے استاد راج کشور بھی موجود تھے۔ اِس یادگار موقع پر شکیل شاغل نے حیدر امام کے اہم کارناموں کی ستائش کی اور ضلع میں اُردُو کی آبیاری کے لیے اُن کو مبارک باد پیش کی

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments