Activities

انجمن باغ و بہار,بھاگل پور میں یاد کئے گئے ناول" چور بازار" کے خالق. ابراہیم جلیس

انجمن باغ و بہار,بھاگل پور میں یاد کئے گئے ناول" چور بازار" کے خالق. ابراہیم جلیس

26اکتوبر2025بھاگلپور(پریس ریلیز) انجمن باغ و بہار ،برہ پورہ،بھا گل پورکے زیر اہتمام نوشین جہاں کی رہائش گاہ پرشاعر جوثر ایاغ کی صدارت میںابراہیم جلیس کے یوم وفات پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد پرویز نے ابراہیم جلیس کے حیات و فن کی روشنی میں کہا کہ ترقی پسند ایب ابراہیم جلیس اردو ادب کی تاریخ کا معتبر نام ہے۔ انکے افسانے اور ناول کی اہمیت آج بھی کم نہیں ہوئی ہے۔وہ بیک وقت افسانہ نگار، ناول نگار،طنزو مزاح نگار، انشائیہ نگار،ڈراما نگار،رپورتاژ نگار،سفر نامہ نگار،مدیر وغیرہ تھے ۔وہ ایک بے باک صحافی تھے ، انکے صحافت میںدھار تھی اور انکی تحرویروں میں طنز کا خاص تیوربھی ملتاہے۔انکا ایک اہم ناول چور بازار ہے جس میں کئی خوبیاں ہیں ۔اس ناول چور بازار میں کہیں بھی چور بازار کا ذکر نہیں ہے ۔اس ناول میںنہ کوئی ہیرو ہے اور نہ ہی ہیروین۔اس ناول میں چار کردار ہیں جس کے ملنے پر ناول شروع ہوتا ہے اور بچھڑنے پر ختم ہوتا ہے۔ انکا اصل نام ابراہیم حسین تھا۔ اگست 1923ءکو گلبرگہ ،حیدرا ٓباد میں پیدا ہوئے اور وفات 26اکتوبر 1977ءکو۔والد کا نام احمد حسین تھا جو تحصیلدار تھے۔انہوں ابتدائی تعلیم مقامی اسکول میں حاصل کی۔میٹر ک دکن حیدرآباد بورڈ سے کیا،1940ءگلبرگہ کالج سے انٹر کیا اور 1942ءمیںعلی گڑھ یونیورسٹی سے بی۔اے کیا۔1945ءمیں حیدرآباد میں کمرشیل کارپوریش میں ملازمت کر لی۔ انہوں اپنی زندگی کا آغاز افسانہ سے کیا اور انکا پہلا افسانہ رشتہ تھا جو 1941ءساقی میں شائع ہوا تھا۔وہ امروز لاہور ،عوام ،جنگ ،روز نامہ انجام ،مساوات نائب مدیر اور مدیر رہے۔ 1976ءمیں انہوں ہفت روزہ عوامی عدالت نکالا ۔انہوں نے کئی فلموں کے لئے کہانی لکھیں جس میں آنچل،ایک تھی لڑکی،جائداد،سویرا،احساس،تہذیب وغیرہ شامل ہیں۔ فلم آنچل کے لئے انہیں نگار ایوارڈ ملا تھا۔انکی تصانیف میںزرد چہرے،زمین جاگ رہی ہے،آزاد غلام،چالیس کروڑ بھکاری،بنگال میں اجنبی(سفر نامہ)کچھ غم جاناںکچھ غم دوراںبھوکا ہے بنگال،ایک پیسے کی خاطر،چور بازار،دو ملک ایک کہانی(رپورتاژ)،ہنسے تو پھنسے،پتے کی بات، پبلک سیتی ریزر،نیکی کر تھانہ جا،نئی دیوار چین،ا±لٹی قبر،اجالے سے پہلے،ترنگے کی چھاﺅں میں،واہیتات باتیں،اوپر شیروانی اندر پریشانی،ذرا ایک منٹ وغیرہ ہیں۔ انکے اہم افسانوں میں چور،زرد چہرے،آنسو جو بہ نہ سکے،تنخواہ کے دن،آدم خور،ریلیف فنڈ،گوری عورت کالا مرد،قیدی،دکھاوا،چالیس کروڑ بھکاری،وہ شعلہ جسے چھو نہ سکا،تکئے میں کانٹے،سب کچھ اندھیرے میں،آزاد غلام، سزا وغیرہ ہیں ۔نشست میں شامل محمد شاداب عالم،ڈاکٹر حبیب مرشد خاں،محمد طارق اعظم،محمد محبوب عالم ،نوشین جہاں ابراہیم جلیس کے فن سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments