انجمن باغ و بہار ،برہ پورہ،بھا گل پورکے زیر اہتمام محمد سیماب عالم کی رہائش گاہ پر ر جوثر ایاغ کی صدارت میں صدیق مجیبی کے یوم پیدائش پر ایک ادبی نشست منعقد کی گئی۔ اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد پرویز نے کہ صدیق مجیبی دور جدید میں اردو شاعری کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔انہوں نے شاعری کی مختلف اصناف پر طبع آزمائی کی مگر وہ بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے۔انہوں نے پانچ سو سے زیادہ غزلیں لکھیں۔وہ مرزا غالب ،میر انیس اور فیض احمد فیض سے کافی متاثر تھے۔انکا اصل نام محمد صدیق احمد گدی تھا اور قلمی نام صدیق مجیبی۔07جولائی 1931ءکو رانچی کے ڈرونڈہ کے گدی محلہ میں پیدا ہوئے اور وفات6مارچ2014ءمیں۔والد کا نام محمد مجیب گدی اور والدہ کا نام حفیظن تھا۔رانچی کے ضلع اسکول سے ہائی اسکول پاس کیا پھر سینٹ زیویس کالج ،رانچی سے انٹر اور بی۔اے کیا۔رانچی سے پرائیوٹ طور پر اردو سے ایم ۔اے کرنے کے بعد پی۔ایچ۔ڈی بھی کیا۔غیاث احمد گدی اور الیاس احمد گدی انکے رشتے دار تھے۔صدیق مجیبی،پرکاش فکری اور وہاب دانش جھارکھنڈکی اردو شاعری کے تثلیث کہے جاتے ہیں۔ وہ مشاعروں میں بھی شرکت کرتے تھے۔وہ 1955جمشید پور میںTiscoکمپنی میں ملازمت اختیار کر لی لیکن کچھ دونوں کے بعد چھوڑ دی اس طرح انہوں نے مختلف قسم کی ملازمت کی۔ پی۔ایچ۔ڈی کرنے کے بعد رانچی یونیور سٹی میں اردو کے لکچرار ہوئے ،ریڈر ہوئے اور پروفسیربن کے اس عہدے سے سبکدوش ہوئے۔وہ ترقی پسند،جدیدیت اور مابعد جدیدیت سے متاثر تھے اور انکے کلام میں تینوں تحریکوں کے رنگ ملتے ہیں۔انکی تصانیف میں شجر ممنوعہ،گلریزے،پل صراط کے آگے ہیں۔اس موقع پر جوثر ایاغ نے کہا کہ صدیق مجیبی جدید غزل گو شاعر تھے،انہوں نے اپنی غزلوں کی اشعار میں واقعات کربلا کو موضوع بنایا ہے۔ شہزور اختر نے کہا کہ صدیق مجیبی دور جدید کے ایک بڑے شاعر تھے،اپنے زبان و دلکش اسلوب کی وجہ سے اردو شاعر ی میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ نشست میں شامل محمد شاداب نے کہا کہ صدیق مجیبی ترقی پسند شاعر تھے۔
Source: social media
گارڈن ریچ شپ بلڈرس کے 6500کنٹریکٹ لیبرکے مفاد کےلئے آواز بلند کرنے کی مانگ
بالی گنج پھانڑی کے قریب واقع براڈ اسٹریٹ میں آئی لینڈ آپٹیکل کا افتتاح
محمڈن اسپورٹنگ کلب کی سپورٹس کٹ تقسیم کرنے کی تقریب
انصاف سب کےلئے کے عنوان سے سنکلپ ٹوڈے کا بیداری پروگرام
ہوڑہ میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا گیا
بیت المال ٹکیہ پاڑہ کی جانب سے مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے ٹاپر کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اصـلاح مـلـت کے زیرِ اہتمام سالانہ کتب تقسیم کی تقریب نہایت کامیابی اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی جانب سے مرحوم انیس رفیع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
انجمن ترقی اردو مغر بی بنگال نے سول سروس امتحانات میں اردو کی از سر نو شمولیت پر وزیر اعلیٰ کو مبارک باد پیش کی گئی
ہوڑہ ٹکیہ پاڑہ میں واقع اسکول کا مدھیامک میں سو فیصد ریزلٹ رہا