انجمن باغ و بہار ،برہ پورہ،بھاگل پورکے زیر اہتمام جوثر ایاغ کی صدارت میںصبیحہ کوثر کی رہائش گاہ پرشعری نشست منعقد کی گئی جس کی نظامت کے فرائض کو ڈاکٹر ارشد رضا نے انجام دیے ۔اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد پرویز نے اردو کے فروغ کے حوالے سے کہا کہ اردو زبان کا فروغ آج ہمیں اپنے گھروں سے کرنے کی ضرورت ہے۔ہم اردو کی روٹی کھانے کے لئے چاروں طرف مارا ماری کرتے ہیں جب ہمیں اردو کے نام سے نوکری مل جاتی ہے تو ہم انگریزی زبان کا فروغ کرنے لگتے ہیں۔اردو کا فروغ کیسے ممکن ہو جب اردو کے اساتذہ ہی اردو کے اخبار ،رسالے نہیں پڑھتے اور نہ ہی اردو کا کوئی رسالہ یا اخبار خرید کر اپنے شعبہ لے جاتے ہیں ، اگر ہم نہیں پڑھتے ہیں تو اپنے طالب علموں کو خرید کر دے سکتے ہیں، ایسا کرنے سے طالب علموں میں اخبار اور رسالہ پڑھنے کا شوق پیدا ہوگا مگر ہم ایسا کریں نگے نہیں اس لئے کے ہم اردو والے ہیں،اردو کے نام سے ہم دس بیس روپے کیسے خرج کر سکتے ہیں۔ ہم تو سرکار کے کسی اسکیم کا انتظار کریں نگے۔شعری نشست میں ریشمی شہر بھاگل پور کے نامور شعراءنے اپنے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا
Source: social media
گلزار صاحب کے بارے میں ف۔س۔اعجاز کی مرتّبہ کتاب,فنونِ گلزار
غیر سرکاری ادارہ جو لوگوں کو مفت میں قانونی مدد پہنچاتاہے
بدر تلہ کے جی این کی طرف سے ضرورت مندوں میںکمبل کی تقسیم
الحراءپبلک اسکول ، دربھنگہ میں سہ روزہ سالانہ کھیل کود مقابلوں کا اختتام
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
سیکولرزم کے چیلنجز پر جسٹس کے ایم یوسف میموریل ٹرسٹ اور مغربی بنگال مسلم مجلس مشاورت کا مشترکہ اجلاس
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
سیکولرزم کے چیلنجز پر جسٹس کے ایم یوسف میموریل ٹرسٹ اور مغربی بنگال مسلم مجلس مشاورت کا مشترکہ اجلاس
محبوب دوعالم کانفرنس
شہر کے کاروباری آصف اقبال کے صاحبزادے یاسر اقبال کی شادی کی تقریب