International

انگلینڈ: لنکا شائر میں نسل پرستوں کی جانب سے مسلمانوں کی قبروں پر حملے

انگلینڈ: لنکا شائر میں نسل پرستوں کی جانب سے مسلمانوں کی قبروں پر حملے

انگلینڈ کے علاقے لنکا شائر میں مسلمانوں کی قبروں پر حملےکیےگئے اور کتبے توڑ دیےگئے ، بعض پر رنگ بھی پھینکا گيا۔ لنکا شائر پولیس نے بطور نفرت انگيز جرم معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ برطانوی وزیراعظم نے نسل پرست فسادیوں سے نمٹنے کے لیے فوج کو تیار رہنےکا حکم دے دیا ہے۔ برطانوی حکومت نے ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو سزا دلانےکے لیے عدالتی کارروائی شروع کردی ہے۔ برطانیہ میں پرتشدد مظاہروں کے الزام میں اب تک 370 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز کے ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوٹر ملوث افراد پر دہشت گردی کے الزامات لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے آج شب پھر 'کوبرا' میٹنگ طلب کرلی ہے۔گزشتہ روز بھی کوبرا میٹنگ میں ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ وزرا، پولیس چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

1 Comments

All comments

Avatar
James Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?