حیدرآبادیکم دسمبر:)طوفان فینگل کے زیراثرآندھراپردیش کے کئی مقامات پر بارش کاسلسلہ جاری ہے اورکئی مقامات پر طوفان کے سبب تباہی کا خدشہ ہے۔ انامیا ضلع ریلوے کڈور حلقہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ریلوے کڈور، اوبولاوری پلی، پلم پیٹ اور پیناگلور منڈلوں کے نشیبی علاقے بارش کی وجہ سے زیر آب آگئے۔ ریلوے کوڈور کے قریب گنجنا دریامیں پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔اس دریا میں اونچی لہریں دیکھی جارہی ہیں۔ عہدیداروں نے مقامی افراد کو چوکس کردیا ہے۔ کسانوں کو خدشہ ہے کہ دو روز سے جاری بارش سے باغبانی کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ریلوے کوڈور حلقہ میں پپیتے، کیلے اور آم کے زیادہ باغات ہیں۔طوفان کے اثر کی وجہ سے ضلع نیلور میں نصف شب سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کے باعث کئی کالونیوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے بیشتر مقامات پرٹریفک میں شدید خلل پڑا۔ کرشنا پٹنم میں خطرے کا الرٹ نمبر6 جاری کیا گیا ہے۔طوفان کے اثر سے کسانوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ کرشنا ضلع میں بارش کی وجہ سے سڑکوں کے کنارے سوکھے اناج کے ڈھیر بھیگ گئے۔ کسان فصل کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
Source: uni urdu news service
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
سہارنپور:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین نے کھایا زہر، ماں بیٹے کی موت
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
ہندستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی
دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہل گاندھی
کیا ختم ہو جائے گا عبادت گاہوں کا ایکٹ ؟ مودی حکومت کے موقف پر وزیر قانون کا بڑا اشارہ
مودی بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کا منصوبہ بتائیں: کھڑگے
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی