اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے ان تمام مردوں پر تنقید کی ہے جو اپنی خواتین کو بولڈ لباس پہناتے ہیں۔ حال ہی میں ثنا خان نے اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہب کی جانب آنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ سابقہ اداکارہ نے کہا 'ہر مرد چاہتا ہے کہ اس کی عورت باحیا ہو اور ڈھکے چھپے کپڑے پہنے، ہر انسان کو اچھا لگتا ہے کہ اس کی بیوی موڈیسٹ رہے، کبھی میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں تو عجیب لگتا ہے کہ کیسے اپنی بیویوں کو چھوٹے چھوٹے کپڑے پہنا کر گھر سے باہر لے جاتے ہیں'۔ ثنا خان نے کہا 'ایسے مرد اس بات پر فخر بھی محسوس کر رہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی بیوی اچھی لگ رہی ہے، آپ اپنی بیوی کو بولڈ لباس میں باہر لے کر جائیں اور ایک راہ چلتا مرد آپ کی بیوی کو دیکھ کر نامناسب جملے کہے تو کیا یہ آپ کے لیے فخر کا مقام ہوگا؟' انہوں نے کہا کہ مردوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی بیوی ان کی عزت ہے، انہیں ایسے لباس پہنائے جائیں جس میں آپ دونوں کی عزت قائم رہے۔ اداکارہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں جب میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تو اُس وقت مجھے احساس ہوا تھا کہ میں اپنے بولڈ لباس اور ڈانس کی وجہ سے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہوں۔ واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں،گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔
Source: social media
گارڈن ریچ شپ بلڈرس کے 6500کنٹریکٹ لیبرکے مفاد کےلئے آواز بلند کرنے کی مانگ
بالی گنج پھانڑی کے قریب واقع براڈ اسٹریٹ میں آئی لینڈ آپٹیکل کا افتتاح
محمڈن اسپورٹنگ کلب کی سپورٹس کٹ تقسیم کرنے کی تقریب
انصاف سب کےلئے کے عنوان سے سنکلپ ٹوڈے کا بیداری پروگرام
ہوڑہ میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا گیا
بیت المال ٹکیہ پاڑہ کی جانب سے مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے ٹاپر کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اصـلاح مـلـت کے زیرِ اہتمام سالانہ کتب تقسیم کی تقریب نہایت کامیابی اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی جانب سے مرحوم انیس رفیع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
انجمن ترقی اردو مغر بی بنگال نے سول سروس امتحانات میں اردو کی از سر نو شمولیت پر وزیر اعلیٰ کو مبارک باد پیش کی گئی
ثانیہ تبسم کو میڈیکل امتحان نمایاں نمبروں پاس کرنے پر استقبالیہ دیا گیا