امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں، آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی متوقع ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں ہیں، حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے رکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا میرے نزدیک یہ معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، امریکی شہری ان لوگوں سے مختلف حقوق رکھتے ہیں جو گرین کارڈ ہولڈر یا اسٹوڈنٹ ہیں۔ انھوں نے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزے کے حامل افراد پر بھی سختی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھانا شروع کر دیے تھے اور اب تک غیر قانونی طور پر رہنے والے سیکڑوں افراد کو بے دخل بھی کیا جا چکا ہے۔
Source: Social Media
پشاور دھماکے میں کالعدم لشکرِ اسلام کے بانی مفتی منیر شاکر ہلاک، ’دولتِ اسلامیہ کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں‘: پولیس
امریکا کے یمن پر فضائی حملے، 31 افراد ہلاک، ایران کو بھی وارننگ
امریکا کے یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے، 9 افراد جاں بحق
روس یوکرین جنگ کا 24 گھنٹے میں خاتمہ؛ ٹرمپ نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا
سربیا میں لاکھوں طلبہ صدر الیگزینڈر ووچک کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، ٹرانسپورٹ بند
اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا یا 30 کا، ماہرین فلکیات کیا کہتے ہیں؟
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی
’شادی کرو ورنہ نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا‘، چینی کمپنی کی ملازمین کو دھمکی
یہ آخری تنبیہ ہے ، آپ کو غزہ سے جانا ہو گا : ٹرمپ کا حماس کی قیادت پر زور
اسرائیل نے حماس کے خلاف جنگ میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا
روس یوکرین امن معاہدےکی صورت میں یورپی فوج یوکرین بھیجی جاسکتی ہے: میکرون
ٹرمپ انتظامیہ کو غیر ملکی امدادی اداروں کی ادائیگیاں روکنے کے فیصلے پر سُبکی کا سامنا
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری