ایک چینی کمپنی کی جانب سے اپنے غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ ملازمین کے لیے منفرد پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبہ شانڈونگ میں قائم کیمیکل کمپنی نے جنوری میں نوٹس کے ذریعے پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں ملازمین کو دھمکی دی گئی تھی کہ آئندہ ستمبر تک سنگل یا طلاق یافتہ ملازمین نے شادی نہیں کی تو انہیں نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ کمپنی کے نوٹفیکیشن کے مطابق یہ پالیسی 28 سے 58 سال کی عمر کے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین پر لاگو ہوتی ہے، پالیسی کا مقصد شادی شدہ ملازمین کی شرح میں اضافہ بتایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جن ملازمین نے مارچ تک شادی نہیں کی انہیں پہلے اپنی غلطی پر معذرت کا خط جمع کرانا پڑے گا، جون تک غیر شادی شدہ رہنے والے ملازمین کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اگر انہوں نے ستمبر تک شادی نہ کی تو بالآخر انہیں نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پالیسی پر عوام کی جانب سے کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب قانونی ماہرین نے اس پالیسی کو آئین کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق چین کے لیبر قوانین کے تحت کمپنیاں ملازمین سے شادی یا بچوں کی منصوبہ بندی کے بارے میں سوال کی مجاز نہیں ہیں جبکہ کمپنی نے اس پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے روایتی چینی اقدار جیسے خاندانی فرائض کا حوالہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں شادی کی شرح میں بہت تیزی سے کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی حکومتوں نے مختلف اسکیم متعارف کرائی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق Shanxi صوبے میں 35 سال کی عمر سے پہلے پہلی بار شادی کرنے پر حکومت کی جانب سے جوڑے کو 1500 یوان ( چینی کرنسی) کا انعام دیا جائے گا۔
Source: social media
یمن میں امریکی فضائی حملوں سے 53 افراد جاں بحق، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
خلا میں 9 ماہ تک پھنسی رہنے والی انڈین نژاد امریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟
’یورپی ممالک لڑنے کے لیے تیار نہیں، لازمی فوجی سروس بحال کرنے پر غور کر نے لگے‘
حوثیوں کا جوابی حملہ، امریکی طیارہ بردار جہاز پر میزائلوں کی برسات
طالبان نے عمر رسیدہ برطانوی جوڑے کو ’سخت سکیورٹی والی جیل‘ میں منتقل کر دیا
نیتن یاہو کا داخلی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان، سربراہ کا فیصلہ ماننے سے انکار
جعفر ایکسپریس حملہ: پٹڑی کی مرمت مکمل، سروس کی بحالی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
اسرائیل اور حماس کے درمیان دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع
مزاحمت واحد راستہ، یمن کی قوم ضرور فتحیاب ہوگی، آیت اللّٰہ خامنہ ای
بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرینگے