واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو 24 گھنٹے میں ختم کروانے کے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا۔ خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے روس یوکرین جنگ ختم کروانے کے ان کے دعوے کے بارے میں پوچھا گیا جو انہوں نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کیا تھا۔ انٹرویو کل بروز اتوار نشر کیا جائے گا جس کا مختصر کلپ ریلیز کیا گیا ہے۔ اس میں امریکی صدر کہہ رہے ہیں کہ روس یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کروانے کا بیان میرا تھوڑا طنزیہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرا مطلب یہ ہے میں جلد اس معاملے کو حل کرنا چاہوں گا، مجھے لگتا ہے میں اس میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2023 میں سی این این ٹاؤن ہال میں کہا تھا کہ روسی اور یوکرینی مر رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ نہ مریں اور میں یہ 24 گھنٹے میں کر لوں گا۔ سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک جنگ ہے جسے ختم ہونا ہے، میں صدر بننے سے قبل ہی اسے ختم کرواؤں گا، جب میں صدر منتخب ہوں گا تو ایک فریق سے بات کروں گا پھر دوسرے سے، میں انہیں اکٹھا کروں گا۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف رواں ہفتے روس میں امریکا کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی پر بات چیت کیلیے موجود تھے جسے یوکرین قبول کر چکا ہے۔ اسی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اگر پیوٹن جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوتے تو کیا منصوبہ ہوگا؟ امریکی صدر نے جواب دیا کہ پھر اس دنیا کیلیے بری خبر ہے کیونکہ بہت سے لوگ مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے لگتا ہے وہ راضی ہو جائیں گے کیونکہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔
Source: social media
یمن میں امریکی فضائی حملوں سے 53 افراد جاں بحق، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
خلا میں 9 ماہ تک پھنسی رہنے والی انڈین نژاد امریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟
’یورپی ممالک لڑنے کے لیے تیار نہیں، لازمی فوجی سروس بحال کرنے پر غور کر نے لگے‘
حوثیوں کا جوابی حملہ، امریکی طیارہ بردار جہاز پر میزائلوں کی برسات
طالبان نے عمر رسیدہ برطانوی جوڑے کو ’سخت سکیورٹی والی جیل‘ میں منتقل کر دیا
نیتن یاہو کا داخلی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان، سربراہ کا فیصلہ ماننے سے انکار
جعفر ایکسپریس حملہ: پٹڑی کی مرمت مکمل، سروس کی بحالی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
اسرائیل اور حماس کے درمیان دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع
مزاحمت واحد راستہ، یمن کی قوم ضرور فتحیاب ہوگی، آیت اللّٰہ خامنہ ای
بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرینگے