International

امریکا کے یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے، 9 افراد جاں بحق

امریکا کے یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے، 9 افراد جاں بحق

صنعا: امریکا نے یمن پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ میں نے آج امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اور طاقتور فوجی آپریشن شروع کرے۔ ٹرمپ نے کہا کہ تمہارا وقت ختم ہوگیا ہے اور آج سے تمہارے حملے بند ہونے چاہئیں ورنہ تمہارے ساتھ وہ ہوگا جو پہلے نہیں ہوا۔ واضح رہے یمن کے حوثی باغی فلسطین کی حمایت میں یمن کی ساحل کے قریب سے گزر کر اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں جبکہ غزہ جنگ کے دوران حوثیوں نے اسرائیل پر براہ راست میزائل حملے بھی کیے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments