International

امریکی وزیر دفاع نے داعش دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ اد اکردیا

امریکی وزیر دفاع نے داعش دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ اد اکردیا

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کی اطلاع پاکستان کو ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔ پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر کابل ائیرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ افغان شہری اور داعش کمانڈر شریف اللہ کو پاک افغان سرحد سے گرفتار کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ پاکستان کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے اس معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے یہ کہہ کر ہاتھ جھاڑ لیے تھے کہ کابل سے امریکیوں کی واپسی فضا کے ذریعے تاریخ کی سب سے عمدہ واپسی تھی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی تاریخ کی تباہ کن ترین واپسی تھی،ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ طالبان کے حوالے کردیا، جن لوگوں نے افغانستان میں امریکیوں کو خطرے میں ڈالا انہپں ذمے دار ٹھہرایا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments