Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

امریکی اداکار کیگن ایلن کو ڈاکوؤں نے لوٹ کر زخمی کر دیا

Admin
By Admin
Oct 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

امریکی اداکار کیگن ایلن کو ڈاکوؤں نے لوٹ کر زخمی کر دیا
امریکی اداکار کیگن ایلن کو ڈاکوؤں نے لوٹ کر زخمی کر دیا — October 10, 2026
ہالی ووڈ اداکار کیگن ایلن کو گزشتہ روز مغربی ہالی ووڈ کے علاقے میں ایک گروسری اسٹور کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، ڈاکوئوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

اس واقعہ کے بعد 37 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ ویسٹ ہالی ووڈ اب محفوظ علاقہ نہیں رہا۔

ایک ڈاکو نے کیگن ایلن کے سر پر پستول کے دستے سے کئی بار وار کیے، جبکہ دوسرے نے انھیں چاقو کی نوک پر یرغمال بنائے رکھا۔

معروف امریکن ٹی وی ڈرامہ سیریز پریٹی لٹل لائرز کے اسٹار نے جمعرات کی شب پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گن پوائنٹ پر لوٹا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد کیگن ایلن نے انسٹاگرام پر اپنے خون آلود چہرے کی ویڈیو شیئر کی۔

کیگن ایلن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ویسٹ ہالی ووڈ اب محفوظ نہیں رہا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ وہ واقعی ایک گھڑی کے لیے مجھے قتل بھی کرسکتے تھے۔

واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں شدید حیرت اور تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کیگن ایلن مشہور ڈرامہ سیریز پریٹی لٹل لائرز میں ٹوبی کیوناو کا کردار ادا کرتے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار کیگن ایلن کو گزشتہ روز مغربی ہالی ووڈ کے علاقے میں ایک گروسری اسٹور کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، ڈاکوئوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn