Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

اے آئی فلم انڈسٹری کیلئے خطرہ، رام گوپال ورما نے خبردار کردیا

Admin
By Admin
Sep 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

OWAISI KA BJP PAR TEZ TAANA BABUR KE DESH NE PM MODI KO AWARD DIYA

اے آئی فلم انڈسٹری کیلئے خطرہ، رام گوپال ورما نے خبردار کردیا
اے آئی فلم انڈسٹری کیلئے خطرہ، رام گوپال ورما نے خبردار کردیا — September 01, 2026
نامور فلم ساز رام گوپال ورما نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو فلم انڈسٹری کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

اپنی منفرد اور تکنیکی بنیادوں پر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے کہا ہے کہ آنے والے دور میں مصنوعی ذہانت کا استعمال سنیما کی دنیا میں ایک بہت بڑا انقلاب لائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی تکنیک کی وجہ سے اب کسی ڈائریکٹر کو بڑے بجٹ، سیکڑوں کریو ممبران یا مہنگے سیٹس کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے نئے اور باصلاحیت لوگوں کو فلمیں بنانے کے یکساں مواقع ملیں گے۔

تاہم رام گوپال ورما کا ماننا ہے کہ اگرچہ فلم کا معیار اور مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے، لیکن اس کی قیمت روایتی اسٹوڈیوز، بھاری رقم وصول کرنے والے اسٹارز اور فلمی عملے کے روزگار کی تباہی کی صورت میں ادا کرنا پڑے گی۔

نامور ہدایتکار کے مطابق آئندہ کچھ سالوں میں فلمیں اتنی سستی اور تیز رفتاری سے بنیں گی کہ فلم انڈسٹری کا موجودہ معاشی ماڈل مکمل طور پر بدل جائے گا۔

نامور فلم ساز رام گوپال ورما نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو فلم انڈسٹری کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn