National

اجودھیا:اقبال انصاری نے عقیدت مندوں پر پھولوں کی بارش کی

اجودھیا:اقبال انصاری نے عقیدت مندوں پر پھولوں کی بارش کی

اجودھیا:06اپریل:)بابری مسجد ورام جنم بھومی متنازع اراضی ملکیت معاملے کے فریق رہے اقبال انصاری نے آج رام جنم بھومی پر وراجمان رام للا کے جنم اتسو پر آئے عقیدت مندوں پرپھولوں کی بارش کر ان کا استقبال کیا۔ عقیدت مندوں پر پھولوں کی بارش کرنے کے بعد اقبال انصاری نے کہا کہ یہ قدم بھائی چارے اور یکتا کے پیغام کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام بھکتوں پر پھول بار ش کرہم یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ اجودھیا محبت اور ہم آہنگی کی مثال بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں ہندو۔مسلم میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ ہم لوگ ہم آہنگی کے ساتھ یہاں رہتے ہیں۔ ہندو اپنا تیوہار مناتے ہیں۔ ہم اپنا تیوہار مناتے ہیں۔ایک دوسرے کے تیوہار میں ہم لوگ شریک ہوتے ہیں۔ اجودھیا جو ہے محبت اور ہم ااہنگی کی جگہ ہے۔ پورے ملک میں یہ پیغام ہم دینا چاہتے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments