National

آگرہ میں ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے کے دوران گرنے سے فضائیہ کے اہلکار کی موت

آگرہ میں ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے کے دوران گرنے سے فضائیہ کے اہلکار کی موت

آگرہ، 5 اپریل :) آگرہ میں ایئر فورس کمپلیکس میں ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے کے لیے فوجیوں کو تربیت دینے والے فضائیہ کے ایک افسر کی پیراشوٹ نہ کھلنے سے موت ہو گئی۔ پرتاپ گڑھ کے بیلہا گاؤں کے رہنے والے رام کمار تیواری یہاں ایئر فورس کے وارنٹ آفیسر کے طور پر تعینات تھے۔ حادثے کے وقت ان پیراشوٹ نہیں کھلا اور وہ سیدھا زمین پر گر گئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں آرمی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو گھنٹے بعد انہيں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ وارنٹ آفیسر رام کمار تیواری (41) ہفتہ کی صبح تقریباً 9.30 بجے آگرہ ایئربیس پر ہنگامی حالت میں فوجیوں کو ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے کا فن سکھا رہے تھے۔ جیسے ہی اس نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی۔ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس کا پیراشوٹ نہیں کھلا۔ وہ سیدھا زمین پر گر پڑے۔ یہ دیکھ کر وہاں موجود دیگر افسران اور زیر تربیت سپاہی ان کی طرف دوڑے۔ انہيں فوراً اسٹریچر پر لٹا دیا گیا۔ ایمبولینس کے ذریعے فوجی اسپتال پہنچایا گیا۔ ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر آئی سی یو میں داخل کرایا۔ دو گھنٹے کے علاج کے بعد صبح 11.40 بجے ان کی موت ہو گئی۔ رام کمار تیواری آگرہ میں اپنی بیوی پریتی تیواری اور دو بیٹوں یش (14) اور کش (10) کے ساتھ رہتے تھے۔ بیوی پریتی تیواری کو جیسے ہی موت کی خبر ملی وہ بے ہوش ہوگئیں۔ ان کے والد رامشنکر تیواری اور ماں ارمیلا پرتاپ گڑھ میں رہتی ہیں۔ وارنٹ آفیسر رام کمار تیواری کی لاش کو اتوار کے روز پرتاپ گڑھ میں ان کے گاؤں بیلہا لے جایا جائے گا۔ جہاں ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments