ہوڑہ میں ادارہ محفلِ خوش رنگ کے قیام کا بنیادی مقصد قومی یک جہتی اور اردو کو ہر سطح پر فروغ دینا ہے اس لیے سہہ لسانی سطح پر مختلف زاویوں سے پروگرام کے ذریعہ اردو، ہندی اور بنگلہ ادب سے تعلق رکھنے والے قلم کاروں کے ساتھ سماجی خدمت گاروں کو مختلف اعزازات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی ادارہ محفلِ خوش رنگ کے زیرِِ اہتمام تیرہواں سالانہ جلسہ اعزازیہ و مذاکرہ کی تقریب کلپنا چاولہ آڈیٹوریم میں بروز اتوار 14دسمبر 2025ءمنعقد ہوئی جس کی صدارت ملک کے نامور بزرگ شاعر جناب حلیم صابر نے کی اور افتتاحی کلمات جناب اسماعیل پرواز نے ادا کیے۔ اس کے بعد عبدالرحیم ہلچل نے نعتِ پاک کے چند اشعار سنائے اور جناب اختر حسین برکاتی نے محفلِ خوش رنگ کے حوالے سے ایک تہنیتی نظم پیش کی جس کی سامعین کرام نے کافی سراہنا کی۔ مخدوم ارشد حبیبی نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی حتی الامکان کوشش کی۔ پہلے دور میں ”بنگال کے نشاةِ ثانیہ میں مسلمانوں کا کردار“کے حوالے سے ملک کے نامور نقاد و شاعر جناب کلیم حاذق نے مقالہ پیش کیا۔ اس کے بعد برصغیر کے معروف ادیب ڈاکٹر محمد منصور عالم نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ دونوں مقالہ نگاروں کے معلوماتی مقالے پر سامعین کی تالیوں کی گڑگڑاہٹ نے اس ادبی محفل میں جان ڈال دی۔ تقریب کی نظامت جناب طاہر بیگ دہلوی نے کی۔ مہمانان کی حیثیت سے جناب فیروز مظفر، نئی دہلی، جناب مشتاق افضل، جناب خورشید اقبال، جناب بلند اقبال، جناب عظیم انصاری، جناب اشرف احمد جعفری ، جناب جلال الدین خان، انوارالحق وارثی اور جناب وحشی ہوڑوی موجود تھے اور تقریب میں جناب حفظ الرحمٰن، جناب مبارک علی مبارکی، ڈاکٹر امین عامر، جناب امتیاز احمد (ایڈوکیٹ)، ڈاکٹر علی اکبر اور اترپردیش سے آئے ہوئے شاعر جناب امیر احمد خان نہٹوری نے اپنے اپنے خیالات کا ظہار کیا۔ ادارہ محفلِ خوش رنگ ہندی، بنگلہ اور اردو کے قلم کاروں کو مختلف اعزازات سے بھی نوازتا ہے۔ امسال بھی اس ادارے نے جناب زاہد امر کو سالک لکھنوی ایوارڈ، محترمہ نصرت جہاں کو سلمیٰ سلطانہ ایوارڈ، ایس ایم آرزو کو مظفر حنفی ایوارڈ، ڈاکٹر علی اکبر کو مدر ٹریسا ایوارڈ، جناب ارشد نیاز کو منشی پریم چند ایوارڈ، جناب امین عامر کو داغ دہلوی ایوارڈ، جناب جناب امتیاز قیصر کو قیصر شمیم ایوارڈ، جناب محمد واجد کو احمد سعید ملیح آبادی ایوارڈ، جناب سحر مجیدی کو حاذق انصاری ایوارڈ، شری ابھگیات کو ہنس رائے بچن ایوارڈ، امیر نہٹوری کو علقمہ شبلی ایوارڈ، گوپال سینا پتی کو مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ اور جناب خواجہ احمد حسین کو جوہر غازی پوری ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ نئی نسل کے جدید تعلیم یافتہ طلباءو طالبات کو مومنٹو بھی دیا گیا۔ اس پروگرام میں کولکاتا اور ہوڑہ کے معروف شعراءو ادباءکی کثیر تعداد موجو دتھی۔ ادارہ کے روحِ رواں محمد افضل خان نے حاضرین کا شکریہ کا ادا کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ایوب خان رومی، جاوید اختر، سلطان الحیات، شمشیر خان، معین الدین نقش بندی، کبیر خان اور ندیم خان نے اہم کردار ادا کیا۔
Source: social media
ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 105 سالہ سفر فکری آزادی،علمی روشنی اور عزم مسلسل کی تابناک داستان ہے پروفیسر مظہر آصف
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے سول انجینئرنگ کے طلبہ نے کیا منماڑ ریلوے ورکشاپ کا دورہ
ایک شام غزل کے نام
بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا محمد شفیق قاسمی
ہوڑہ ریڈرس اینڈ رائٹرس کی کامیاب شعری نشست
ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 105 سالہ سفر فکری آزادی،علمی روشنی اور عزم مسلسل کی تابناک داستان ہے پروفیسر مظہر آصف
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے سول انجینئرنگ کے طلبہ نے کیا منماڑ ریلوے ورکشاپ کا دورہ
ایک شام غزل کے نام
بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا محمد شفیق قاسمی
ہوڑہ ریڈرس اینڈ رائٹرس کی کامیاب شعری نشست
ملت کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اللہ سے جوڑیں : آستانہ فیض النذر میں جلسہ میلاد النبی سے مولانا صوفی عبدالقادر ثانی کا خطاب
مدرسہ غوثیہ گڑھاٹولی میں جشن دستاربندی آج