Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

اداکارہ بپاشا باسو کی 6 برس بعد بالی وڈ میں واپسی، فلم ’بارابنکی‘ کی ممبئی میں شوٹنگ شروع

Admin
By Admin
Sep 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

GANGA AUR SON NADI KA PANI BADHA, BIHAR KE KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SITUATION

اداکارہ بپاشا باسو کی 6 برس بعد بالی وڈ میں واپسی، فلم ’بارابنکی‘ کی ممبئی میں شوٹنگ شروع
اداکارہ بپاشا باسو کی 6 برس بعد بالی وڈ میں واپسی، فلم ’بارابنکی‘ کی ممبئی میں شوٹنگ شروع — September 06, 2026
بپاشا باسو معروف ہدایت کار ہنسل مہتا کی آنے والی کرائم تھرلر سیریز ’بارابنکی‘ کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے جا رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے ممبئی میں اس سیریز کی شوٹنگ شروع کر دی ہے، جو کئی برس بعد ان کا پہلا بڑا سکرین پروجیکٹ ہے۔
یہ سیریز ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر آلوک لال کی کتاب ’دی بارابنکی نارکوز: بسٹنگ انڈیاز موسٹ نوٹوریئس ڈرگ کارٹل‘ پر مبنی ہے۔ کہانی اتر پردیش میں افیون کے ایک طاقتور منشیات فروش گروہ کو ختم کرنے کے لیے کیے گئے ایک حقیقی آپریشن کے پس منظر میں آگے بڑھتی ہے۔
سیریز میں سنی کوشل اور فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے اداکار وشال جیتھوا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، تاہم ان کے کرداروں کی تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی جا رہی ہیں۔
’مڈ ڈے‘ کے مطابق، بپاشا باسو نے گزشتہ ماہ ممبئی میں ’بارابنکی‘ کی شوٹنگ شروع کر دی۔ یہ سیریز ہدایت کار ہنسل مہتا کے ساتھ ان کا پہلا کام ہے اور یہ ان کی سال 2020 میں ریلیز ہونے والی تھرلر سیریز ’ڈینجرس‘ کے ذریعے او ٹی ٹی پر ڈیبیو کے تقریباً چھ سال بعد بڑی سکرین پر واپسی ہے۔
کہانی میں سال 1984 کا پس منظر دکھایا گیا ہے جس میں آلوک لال کی جانب سے اتر پردیش کے ضلع بارابنکی میں افیون کی غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی قیادت کرنے کی کوششوں کو دکھایا گیا ہے۔
اداکارہ کے کردار کی تفصیلات کو انتہائی راز میں رکھا گیا ہے، تاہم رپورٹ کے مطابق ان کا کردار کہانی کے مرکزی کردار سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ہنسل مہتا نے جب بپاشا کو اس پروجیکٹ کی پیشکش کی تو انہوں نے فوری طور پر اسے قبول کر لیا۔
ہنسل مہتا ان ہدایت کاروں میں شامل ہیں جن کے ساتھ کام کرنا اداکارہ کی خواہش رہی ہے، چناں چہ اُن کا اب ہنسل مہتا کے ساتھ کام کرنا خاص اہمیت رکھتا ہے۔

بپاشا باسو معروف ہدایت کار ہنسل مہتا کی آنے والی کرائم تھرلر سیریز ’بارابنکی‘ کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے جا رہی ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn