روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ماسکو میں تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔
کریملن میں ملاقات کے موقع پر صدر پیوٹن کے معاون یوری اُوشاکوف اور روس کے براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کیریل دیمتریف بھی موجود تھے۔
صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدر یوکرین بحران کو حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، وٹکوف اور کشنر کے ساتھ کام کرنا روس کے لیے اطمینان بخش ہے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور وزارت خارجہ کی جانب سے انہیں کیف پر حملے عارضی طور پر روکنے کی تجویز ملی ہے اور پانچ ستمبر کی نصف شب کے بعد سے کیف پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔
صدر پیوٹن سے ملاقات سے پہلے امریکی وفد نے روسی فنڈ کے سربراہ سے ساڑھے تین گھنٹے لنچ پر بات چیت کی تھی۔
امریکی وفد روس کی تجاویز لے کر آج یوکرین جائے گا، اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس بات پر صدر پیوٹن کے شکر گزار ہیں کہ امریکی وفد کے دورے کے دوران انہوں نے یوکرین کے ساتھ 3 روزہ جنگ بندی کردی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ماسکو میں تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments