Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی نے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی

Admin
By Admin
Sep 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NICU MEIN BHADKI AAG, 9 NEWBORNS KI BACHAI JAAN VIDEO HUA VIRAL

امریکا میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی نے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی
امریکا میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی نے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی — September 06, 2026
ڈیلس: امریکا میں ڈیموکرٹس نے ریپبلکنز کنونشن کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی ہے۔

پارٹی وابستگی کے لحاظ سے ڈیموکریٹک پارٹی اس وقت امریکا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں میں سب سے بڑی ہے، جو امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن کے موقع پر ڈیلس میں ریپبلکنز کنونشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

یہ کنونشن صدر ٹرمپ کی مڈٹرم الیکشن سے پہلے ریپبلکن پارٹی کو متحد کرنے اور اپنی تیزی سے گرتی مقبولیت کو بچانے کی کوشش ہے، تاہم ٹیکساس کے ڈیموکریٹس نے ڈیلاس میں ہونے والے ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے پہلے وسط مدتی کنونشن کے خلاف احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ایک درجن سے زائد تنظیمیں ریپبلکن کنونشن کے موقع پر ڈیلاس کے مرکزی علاقے میں ریلیاں اور مظاہرے کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں، جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما بھی ان سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔

ڈیموکریٹس کا مقصد ریپبلکنز کی ’ٹرمپ-اے-پالوزا‘ تقریب کے مقابل ایک متبادل سیاسی آواز پیش کرنا اور دونوں جماعتوں کے مؤقف میں فرق کو نمایاں کرنا ہے۔ ڈیلس کاؤنٹی ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین کارڈال کولمین کے مطابق، ڈیموکریٹس خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اپنی اتحادی تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج اور سیاسی رابطہ مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ ریپبلکنز کنونشن سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس خطاب کریں گے، صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پیغام میں کہا کہ انتخابی مہم کے لیے ڈیلس میں تاریخی اجتماع ہوگا، متحد ہو کر ملک کو تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

ڈیلس: امریکا میں ڈیموکرٹس نے ریپبلکنز کنونشن کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn