National

عصمت دری کے جرم میں خودساختہ پادری کو ملی عمرقید کی سزا

عصمت دری کے جرم میں خودساختہ پادری کو ملی عمرقید کی سزا

پنجاب سے تعلق رکھنے والے خود ساختہ پادری بجندر سنگھ کو حال ہی میں موہالی کی عدالت نے عصمت دری کے ایک کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔ آج (منگل یکم اپریل) عدالت نے بجندر سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس معاملے میں آخری سماعت 28 مارچ کو ہوئی تھی، جب تمام ثبوتوں اور گواہوں کی بنیاد پر عدالت نے بجندر سنگھ کو عصمت دری کیس میں قصوروار پایا تھا۔عصمت دری کا یہ معاملہ سال 2018 کا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 7 سالوں سے انصاف کے لیے عدالت اور تھانے کے چکر لگا رہی ہے۔ متاثرہ نے دعویٰ کیا کہ اس جیسی اور بھی کئی خواتین ہیں جن کا پادری بجندر سنگھ نے استحصال کیا تھا۔ ریپ متاثرہ کے وکیل انیل ساگر نے کہا کہ عدالت نے پادری کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جس کا مطلب ہے کہ اسے اپنی موت تک جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔ یہ سزائے موت کے بعد سب سے بڑی سزا ہے۔ اس سے ان لوگوں کو بھی کچھ سمجھ آجائے گی جنہیں وہ اپنا جادو دکھا کر بے وقوف بناتا تھا۔ اس نے (پادری بجندر سنگھ) نے اپیل کی تھی کہ اسے کم سزا دی جائے لیکن عدالت نے اسے قبول نہیں کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments