آج عالیہ یونیورسٹی میں سُندر بن کے موضوع پر ایک بڑا تحقیقی سیمینار منعقد ہوا جس میں ماہرین، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ یہ پروگرام جغرافیہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔جس میں ماہرین، اساتذہ اور طلبہ نے ماحولیاتی خطرات، ثقافتی اثرات اور مقامی روزگار کے چیلنجوں پر گفتگو کی۔ پروگرام کا آغاز شعبۂ جرنلزم کی ڈکومنٹری سے ہوا، جس کے بعد پروفیسر رفیق الاسلام اور سابق ایم پی اقبال احمد حسن مرزا نے معاشرتی طور پر فائدہ مند تحقیق کی ضرورت اور سُندر بن کی تہذیبی اہمیت پر زور دیا۔ ماہرین نے منگروو کے نقصان، سمندری سطح میں اضافے، طوفانوں اور ساحلی کٹاؤ جیسے سنگین مسائل پیش کیے۔ طلبہ کی تحقیق میں موسمیاتی تبدیلی، عربی زبان کے اثرات، طوفان کے وقت رابطے کے روایتی طریقے، منگروو جڑوں میں مائیکرو پلاسٹک آلودگی اور سُندر بن کے شہد کی کم لاگت جانچ جیسے موضوعات شامل تھے۔ سیمینار میں بتایا گیا کہ آفات کے دوران رابطے کی کمزوری، بڑھتی آلودگی اور مقامی روزگار کے مسائل سُندر بن کے لیے بڑے چیلنج ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مقامی علم، جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست اقدامات ضروری ہیں۔
Source: social media
ایک شام غزل کے نام
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 105 سالہ سفر فکری آزادی،علمی روشنی اور عزم مسلسل کی تابناک داستان ہے پروفیسر مظہر آصف
ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا
بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا محمد شفیق قاسمی
مدرسہ غوثیہ گڑھاٹولی میں جشن دستاربندی آج
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے سول انجینئرنگ کے طلبہ نے کیا منماڑ ریلوے ورکشاپ کا دورہ

گیارہویں شمیم نکہت فکشن ایوارڈ کیلئے پروفیسرطارق چھتاری کے نام کا اعلان
رشڑا ہگلی کے زاہد حسن خان نے اپنے والد مولانا وزیر حسن خان کے ایصال و ثواب کے لئے ایک دعائیہ جلسہ منعقد کیا