غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تینوں خواتین نے ڈھاکا ائیرپورٹ پر اپنے شوہر کو دیکھتے ہی اسے گھیر لیا، ابتدا میں تلخ کلامی اور بحث و تکرار سے شروع ہونے والا معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور کھینچا تانی تک پہنچ گیا۔
رپورٹس کے مطابق تینوں خواتین اپنے شوہر پر حق جتاتی رہیں جبکہ موقع پر موجود افراد یہ غیر معمولی منظر دیکھتے رہے۔
صورتحال کو قابو میں رکھنے اور معاملہ سلجھانے کے لیے ڈھاکا ائیرپورٹ سکیورٹی عملہ بھی حرکت میں آگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
ڈھاکا: بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ائیرپورٹ پر اس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی جب ملائیشیا سے وطن واپس آنے والے ایک شخص کا استقبال کرنے کے لیے اس کی 3 بیویاں بیک وقت پہنچ گ...