Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اگنی پال مترا نے اپنی کویتا میں لفٹ فرنٹ کو نشانہ بنایا

Admin
By Admin
Nov 14, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اگنی پال مترا نے اپنی کویتا میں لفٹ فرنٹ کو نشانہ بنایا
اگنی پال مترا نے اپنی کویتا میں لفٹ فرنٹ کو نشانہ بنایا — November 14, 2026
اگنی پال مترا نے اپنی کویتا میں لفٹ فرنٹ کو نشانہ بنایا
ایک وقت میں فیشن ڈیزائنر کی حیثیت سے کولکاتا اور ممبئی میں کافی مقبولیت حاصل کرنے والی اگنیمترا پال سیاست میں قدم رکھنے کے بعد بھی مسلسل سرگرم رہی ہیں۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے انہیں سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرتے دیکھا گیا تھا۔ اب وہ وزیر ہیں اور موجودہ وقت میں بھی ریاست کی ترقی کے لیے زمینی سطح پر سرگرم ہوکر کام کر رہی ہیں۔
اب اسی اگنیمترا پال نے قلم بھی اٹھایا ہے۔ انہوں نے معروف بنگالی شاعر سکھومار رائے کی نظموں سے متاثر ہوکر ایک طنزیہ نظم لکھی ہے، جس کا عنوان ’ہنگ ٹنگ چھٹ‘ ہے۔
وزیر نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے سکھومار رائے سے متاثر ہوکر نظم کیوں لکھی۔ اگنیمترا کے مطابق، بچپن ہی سے سکھومار رائے کی نظمیں ان کی پسندیدہ رہی ہیں۔ ان کے بقول، ”ان کی نظمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہیں اور ر±لا بھی دیتی ہیں۔“
اس نظم کی تقریباً ہر سطر میں بائیں بازو کی جماعتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزیر نے خود سوشل میڈیا پر یہ نظم شیئر کی ہے۔
تاہم، اس نظم کے حوالے سے اب تک بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اگنی پال مترا نے اپنی کویتا میں لفٹ فرنٹ کو نشانہ بنایا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn