Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سمیت کی اہلیہ کی شکایت پر ڈائمنڈ ہاربر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کو ریاستی انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس،

Admin
By Admin
Nov 14, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سمیت کی اہلیہ کی شکایت پر ڈائمنڈ ہاربر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کو ریاستی انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس،
سمیت کی اہلیہ کی شکایت پر ڈائمنڈ ہاربر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کو ریاستی انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس، — November 14, 2026
سمیت کی اہلیہ کی شکایت پر ڈائمنڈ ہاربر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کو ریاستی انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس،
ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے پرسنل اسسٹنٹ سمیت رائے کی اہلیہ سسمیتا گھوش کی جانب سے دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے ڈائمنڈ ہاربر کے ایس پی سمیت چار پولیس افسران کو نوٹس جاری کیا ہے۔
سمیت رائے اس وقت سرشا کے آشوٹی میں واقع ’ترنمول پارٹی دفتر‘ سے رقم کی برآمدگی کے معاملے میں ڈائمنڈ ہاربر پولیس کی حراست میں ہیں۔ 6 نومبر کو ان کی اہلیہ سسمیتا نے ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے پولیس حراست میں اپنے شوہر کی سلامتی پر تشویش ظاہر کی تھی۔
ریاست میں گزشتہ چند ماہ کے دوران پیش آنے والے مسلسل انکاو¿نٹر کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے سسمیتا نے کمیشن کے سامنے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے شوہر سمیت رائے بھی پولیس حراست میں انکاو¿نٹر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ پولیس حراست میں سمیت کو جسمانی اور ذہنی اذیت دی جا رہی ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کے ذرائع کے مطابق جمعہ کو ریٹائرڈ جسٹس آئی پی مکھرجی کی سربراہی میں کمیشن کی بنچ نے سسمیتا کی شکایت پر پہلی سماعت کی۔
ان کی جانب سے ویشوانر چٹرجی اور اگنیش باسو نے کمیشن میں دلائل پیش کیے۔ سماعت کے بعد کمیشن نے ڈائمنڈ ہاربر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈائمنڈ ہاربر تھانے کے انچارج، کالی تلہ آشوٹی اور اوستی تھانوں کے انچارج افسران کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
کمیشن نے ان چاروں پولیس افسران کے خلاف لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں ان سے رپورٹ طلب کی ہے۔

سمیت کی اہلیہ کی شکایت پر ڈائمنڈ ہاربر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کو ریاستی انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس،...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn