Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

گیانیش کمار کے خلاف پوسٹ کرنے پر پولس نے ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا

Admin
By Admin
Nov 14, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

گیانیش کمار کے خلاف پوسٹ کرنے پر پولس نے ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا
گیانیش کمار کے خلاف پوسٹ کرنے پر پولس نے ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا — November 14, 2026
گیانیش کمار کے خلاف پوسٹ کرنے پر پولس نے ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا
ممتا ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی ہفتہ کو بھوانی پور پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے سلسلے میں پولیس نے انہیں طلب کیا تھا۔ انہیں ہفتہ کی دوپہر ساڑھے 12 بجے تک تھانے میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم وہ مقررہ وقت سے پہلے ہی پہنچ گئے۔
دراصل، ڈائمنڈ ہاربر کے رکن پارلیمنٹ نے گزشتہ 2 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا تھا۔ الزام ہے کہ اس پوسٹ میں ملک کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ تبصرہ کیا گیا تھا۔ اسی معاملے میں 27 مئی کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس اسی مقدمے کے سلسلے میں ابھیشیک سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔
ابھیشیک کی پوسٹ پر اعتراض کرتے ہوئے بھوانی پور کے رہنے والے ارنب کانتی داس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ابھیشیک نے گیانیش کمار کو ”بنگال مخالف گجراتی گینگ کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی“ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور اس کے ذریعے نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔
اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت رکن پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ان پر نفرت پھیلانے، تشدد پر اکسانے، بدامنی پیدا کرنے کی کوشش، ریاست کے خلاف جرائم کے لیے اکسانے اور افواہیں پھیلانے سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ ابھیشیک کے تبصرے ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے آئین کی خودمختاری اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حلف لینے کے باوجود ابھیشیک نے پوری گجراتی برادری کو ایک ”گینگ“ یا مجرمانہ گروہ سے تعبیر کیا۔
شکایت کنندہ کے مطابق، اس طرح کے تبصروں سے نہ صرف متعلقہ برادری کی توہین ہوتی ہے بلکہ ملک کی کثیر ثقافتی روایات اور سماجی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسی لیے ابھیشیک کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ابھیشیک بنرجی کے خلاف مختلف الزامات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہیں کئی مرتبہ پولیس اور سی آئی ڈی کے سامنے بھی پیش ہونا پڑا ہے۔
جمعہ کو ایک دوسرے معاملے میں پولیس ان کے گھر پر حاضری کا نوٹس دینے پہنچی تھی۔ ان کے خلاف گریش پارک تھانے میں بھی ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے پولیس کو دھمکی دی تھی۔ اس معاملے میں انہیں 20 نومبر کو گریش پارک تھانے میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سے قبل مئی میں درج کیے گئے ایک مقدمے کے سلسلے میں پولیس نے ہفتہ کو انہیں بھوانی پور تھانے میں طلب کیا تھا۔

گیانیش کمار کے خلاف پوسٹ کرنے پر پولس نے ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn