تہران: بحریہ سپاہ پاسداران نے کوہستک کے علاقے میں ایک امریکی ایم کیو 1 ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے جدید فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایم کیو 1 ڈرون کوہستک کے علاقے سیرک کے ساحل کے قریب تھا، جسے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایران نے بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کے ارلی وارننگ ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ کسی ڈیل کی ضرورت ختم ہونے کے بیان کے چند ہی گھنٹوں بعد بحرین میں امریکی فوج کے ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
ستمبر کے اوائل کے بعد ایران کی جانب سے کسی خلیجی ملک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا دعویٰ ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران بحرین میں تعینات امریکی افواج کے ارلی وارننگ ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ اقدام دشمن کے لیے ایک واضح انتباہ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں فضائی حملوں اور تیل کی اسمگلنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کر دے، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو سنگین جوابی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید برآں، پاسدارانِ انقلاب نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ سرک کے علاقے میں ہونے والے امریکی حملے میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تہران: بحریہ سپاہ پاسداران نے کوہستک کے علاقے میں ایک امریکی ایم کیو 1 ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔...
Source: Admin