ترکی کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوغان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان جمعہ کو استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
ملاقات کے دوران صدراردوغان نے کہا کہ ترکی اور قطر، خلیج فارس کے خطے میں جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے، بات چیت کی بنیاد فراہم کرنے اور امن کے قیام کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے اور اس میں تنوع لانے کے خواہاں ہیں، اور دفاعی صنعتوں کے شعبے میں بھی ان کے تعلقات مزید بڑھیں گے۔
ترکی کے صدارتی دفتر کی جانب سے اس نئے معاہدے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
اس سے قبل، اگست میں مکہ مکرمہ میں ترکی نے سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ترک پارلیمنٹ نے گذشتہ ہفتے اس معاہدے کی منظوری دی، جس سے انقرہ کے لیے سعودی عرب کو فوجی امداد بھیجنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ سعودی عرب کو اس وقت ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں کا سامنا ہے۔
مکہ معاہدے کے تحت، ان تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی ہونے والا حملہ، اس معاہدے کے تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
ترکی کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوغان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان جمعہ کو استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے باہمی دفاعی معاہ...
Source: Admin