Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بحرین میں پاسدارانِ انقلاب کے دو خودکش ڈرون تباہ کر دیے: سینٹکام کا دعویٰ

Admin
By Admin
Nov 14, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بحرین میں پاسدارانِ انقلاب کے دو خودکش ڈرون تباہ کر دیے: سینٹکام کا دعویٰ
بحرین میں پاسدارانِ انقلاب کے دو خودکش ڈرون تباہ کر دیے: سینٹکام کا دعویٰ — November 14, 2026
امریکی فوج کا کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کی سمت دو خودکش ڈرون فائر کیے تھے، جنھیں امریکی فورسز نے راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔

سینٹ کام کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سیریک پر گذشتہ رات ہونے والے امریکی فضائی حملے کے جواب میں اس نے بحرین میں امریکی افواج کے ایک ’ارلی وارننگ ریڈار‘ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ جارح دشمن کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی فضائی شرارتیں اور تیل کی سمگلنگ بند کرے۔‘

پاسدارانِ انقلاب نے مزید وارننگ دی ہے کہ اگر ’خلاف ورزیوں اور جارحیت‘ کا سلسلہ دہرایا گیا، تو تنظیم کی ایرو سپیس فورس ’سرحدوں سے ماورا محاذ آرائی‘ کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس رہے گی۔

امریکی فوج کا کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کی سمت دو خودکش ڈرون فائر کیے تھے، جنھیں امریکی فورسز نے راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn