Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آئی اے ای اے کی ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر تشویش

Admin
By Admin
Nov 14, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

آئی اے ای اے کی ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر تشویش
آئی اے ای اے کی ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر تشویش — November 14, 2026
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کے افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر اظہار تشویش کیا ہے۔

ویانا سے خبر ایجنسی کے مطابق آئی اے ای اے نے ایران سے متعلق خفیہ سہ ماہی رپورٹ رکن ممالک کو ارسال کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کا فقدان اور تنصیبات تک عدم رسائی تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری معلومات تک رسائی میں تعطل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی اے ای اے رپورٹ کے مطابق بوشہر پاور پلانٹ کے علاوہ دیگر تنصیبات تک رسائی نہیں دی گئی۔ ایرانی جوہری تنصیبات اور جوہری مواد کی صورتحال کی کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں، ایران نے اصفہان یورینیم افزودگی پلانٹ کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

رپورٹ کے مطابق اصفہان پلانٹ کے ڈیزائن سے متعلق معلومات کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

آئی اے ای اے رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام کی سرگرمیوں کے پرامن رہنے کا نتیجہ اخد کرنے سے قاصر ہیں، آئی اے ای اے کے لیے مزید تاخیر کے بغیر ایران میں تصدیقی سرگرمیاں انجام دینا ناگزیر ہے۔

سربراہ آئی اے ای اے رافیل گریسی نے ایران سے تعمیری تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی اے ای اے رپورٹ کے مطابق عالمی ایجسنی اصفہان پلانٹ کے درست محل وقوع اور اس میں موجود جوہری مواد سے لاعلم ہے۔

رافیل گریسی نے کہا کہ ایران جوہری معاملات سے متعلق سیف گارڈ ایشوز کے حل کے لیے تعاون سے گریزاں ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کے افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر اظہار تشویش کیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn