Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا، چین و روس کے صدور کی ایک ساتھ پہلی مرتبہ ملاقات جمعرات کو ہو گی: امریکی میڈیا

Admin
By Admin
Nov 14, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکا، چین و روس کے صدور کی ایک ساتھ پہلی مرتبہ ملاقات جمعرات کو ہو گی: امریکی میڈیا
امریکا، چین و روس کے صدور کی ایک ساتھ پہلی مرتبہ ملاقات جمعرات کو ہو گی: امریکی میڈیا — November 14, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے چین میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جمعرات کو چینی شہر شین ژین میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر آئندہ ہفتے چین میں اپنے چینی و روسی ہم منصب کے ہمراہ سہ فریقی مذاکرات کریں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ایران کے معاملے پر تبادلہ خیال متوقع ہے جبکہ تینوں رہنماؤں کی بیک وقت شرکت پر مشتمل یہ اپنی نوعیت کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول اور شمالی کوریا سے متعلق امور پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اس سہ فریقی ملاقات میں یوکرین کے خلاف روسی جنگ پر بات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

تینوں رہنماؤں کی مشترکہ ملاقات سے قبل امریکی صدر چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ الگ سے دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے، تاہم پیوٹن کے ساتھ کسی علیحدہ ملاقات کا منصوبہ نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے چین میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn