Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جنوبی بنگال میں آئندہ ہفتے بارش اور تیز ہواوں کی پیش گوئی

Admin
By Admin
Nov 14, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

جنوبی بنگال میں آئندہ ہفتے بارش اور تیز ہواوں کی پیش گوئی
جنوبی بنگال میں آئندہ ہفتے بارش اور تیز ہواوں کی پیش گوئی — November 14, 2026
جنوبی بنگال میں آئندہ ہفتے بارش اور تیز ہواوں کی پیش گوئی
خلیج بنگال میں کم دباو کا علاقہ شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، جنوبی بنگال میں آئندہ ہفتے بارش اور تیز ہواو¿ں کی پیش گوئی
خلیج بنگال میں بننے والا کم دباو¿ کا علاقہ شدت اختیار کرکے ایک بار پھر سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ اس کا اثر کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے مختلف علاقوں میں پڑنے کا امکان ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق، سمندری طوفان کی صورتحال کے باعث آئندہ ہفتے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں درجہ حرارت میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔
جنوب مشرقی خلیج بنگال میں بننے والا کم دباو¿ کا علاقہ ہفتہ تک مزید واضح ہوجائے گا۔ اس سے منسلک ہوا کا گردابی نظام سمندر کی سطح سے تقریباً 5.8 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے۔
اتوار کو یہ کم دباو¿ کا علاقہ گہرے کم دباو¿ میں تبدیل ہوجائے گا۔ اس کے بعد شمال-شمال مغرب کی سمت آگے بڑھتے ہوئے مزید شدت اختیار کرے گا اور پیر کی شام وسطی خلیج بنگال میں سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ فی الحال اس کا رخ شمال مغرب کی جانب بتایا جا رہا ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
تاہم، سمندری طوفان بننے کے بعد اس کا رخ کس جانب ہوگا اور یہ کہاں ٹکرائے گا، اس بارے میں محکمہ موسمیات نے ابھی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔
محکمہ موسمیات کا ابتدائی اندازہ ہے کہ اس کم دباو¿ یا ممکنہ سمندری طوفان کا شمالی بنگال پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا، لیکن جنوبی بنگال میں بارش اور تیز ہواو¿ں کا امکان ہے۔
کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے مختلف اضلاع میں آئندہ ہفتے جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
اس سے پہلے بدھ کو جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی پور جیسے ساحلی اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔
جمعرات سے کولکاتا، ہاوڑہ، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور اور جھاڑگرام میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں بارش کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سمندری طوفان کا اثر ختم ہونے کے بعد جنوبی بنگال میں دوبارہ موسم خشک ہونے کی توقع ہے۔
شمالی بنگال میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔ آئندہ دو دن کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں تقریباً 2 ڈگری سیلسیس کی کمی آسکتی ہے۔ اس کے بعد اگلے چار دنوں تک درجہ حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔جنوبی بنگال میں بھی درجہ حرارت گرے گا۔ کولکاتا اور آس پاس کے اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک کمی ہوسکتی ہے۔ہفتہ کی صبح کولکاتا کا کم سے کم درجہ حرارت 21.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 1.6 ڈگری زیادہ تھا۔ وہیں جمعہ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.2 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 1.4 ڈگری کم تھا۔

جنوبی بنگال میں آئندہ ہفتے بارش اور تیز ہواوں کی پیش گوئی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn