Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی ملے گی چھٹھ پوجا کی گائیڈ،کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی نئی سروس

Admin
By Admin
Nov 14, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی ملے گی چھٹھ پوجا کی گائیڈ،کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی نئی سروس
کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی ملے گی چھٹھ پوجا کی گائیڈ،کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی نئی سروس — November 14, 2026
کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی ملے گی چھٹھ پوجا کی گائیڈ،کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی نئی سروس
اس سال کولکاتا میونسپل کارپوریشن اور کولکاتا میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ایم ڈی اے) کے علاقوں میں مجموعی طور پر 163 گھاٹ تیار کیے جا رہے ہیں۔ ان میں میونسپل کارپوریشن کے 16 بوروز کے تحت 124 مقامات پر گھاٹوں کا انتظام ہوگا۔ عقیدت مند گنگا کے کنارے 30، آدی گنگا پر 2، تالابوں یا آبی ذخائر میں 86 اور 6 مصنوعی آبی ذخائر میں پوجا کر سکیں گے۔
چھٹھ پوجا کے دوران عقیدت مندوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ اس سال ان انتظامات میں ایک نیا اضافہ ’کیو آر کوڈ‘ ہے۔ چھٹھ پوجا سے پہلے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے میونسپل کارپوریشن نے یہ منفرد قدم اٹھایا ہے۔ موبائل فون سے مخصوص کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی ایک کلک پر گھاٹ کا مقام، وہاں پہنچنے کا راستہ اور ہنگامی خدمات سے متعلق تمام ضروری معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ چورباغان سروجنین پوجا پنڈال میں بھگدڑ کے باعث 19 افراد کی موت کے واقعے کے بعد کولکاتا میونسپل کارپوریشن ہر تہوار کے انعقاد میں اضافی احتیاط برت رہی ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق، اس سال کولکاتا میونسپل کارپوریشن اور کولکاتا میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ایم ڈی اے) کے علاقوں میں مجموعی طور پر 163 گھاٹ تیار کیے جا رہے ہیں۔ ان میں میونسپل کارپوریشن کے 16 بوروز کے تحت 124 مقامات پر گھاٹ بنائے جا رہے ہیں۔ عقیدت مند گنگا کے کنارے 30، آدی گنگا پر 2، تالابوں یا آبی ذخائر میں 86 اور 6 مصنوعی آبی ذخائر میں پوجا کر سکیں گے۔
دوسری جانب، کے ایم ڈی اے کے علاقے میں 24 مستقل اور 15 عارضی گھاٹ تیار کیے جا رہے ہیں۔ چھٹھ پوجا کو پ±رامن اور بلا رکاوٹ مکمل کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کے ہر محکمے کو الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے 15 اور 16 نومبر کی صبح محکمہ آبی سپلائی کی جانب سے اضافی پینے کے پانی اور واٹر ٹینکروں کا انتظام کیا جائے گا۔ جو عقیدت مند ’ڈنڈی‘ دیتے ہوئے گھاٹ تک پہنچیں گے، انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے لیے محکمہ صحت کے کارکن گھاٹوں تک جانے والی سڑکوں کو اچھی طرح دھو کر صاف کریں گے۔ اس کے علاوہ 6 اہم گھاٹوں پر ڈاکٹروں کے ساتھ ایمبولینس اور ابتدائی طبی امداد کا انتظام بھی ہوگا۔ اترن سروسز محکمہ کی جانب سے گھاٹوں اور آس پاس کے اہم مقامات پر بائیو ٹوائلٹ لگائے جا رہے ہیں۔
حفاظتی انتظامات کا جائزہ محکمہ آفاتِ سماوی انتظامیہ لے رہا ہے۔ دریائے ہوگلی کے گھاٹوں اور بڑے آبی ذخائر پر پیشہ ور غوطہ خور تعینات رہیں گے۔ اس کے علاوہ سول ڈیفنس کے رضاکار بھی تعینات کیے جائیں گے، جنہوں نے میونسپل کارپوریشن کے لوگو والی خصوصی جیکٹ پہن رکھی ہوگی۔
محکمہ روشنی گھاٹوں اور وہاں تک پہنچنے والی سڑکوں پر مناسب روشنی کے انتظام کے ساتھ لاو¿ڈ اسپیکر کے ذریعے حفاظتی آگاہی سے متعلق اعلانات بھی کرے گا۔ ’سول‘ اور ’روڈز‘ محکموں نے پہلے ہی گھاٹوں تک پہنچنے والی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔
میونسپل سیکریٹریٹ کی جانب سے داخلے کے لیے استقبالیہ دروازے اور بینر لگانے کے ساتھ خواتین کے لیے خصوصی چینجنگ روم بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیے پوجا ختم ہوتے ہی پارکس اینڈ اسکوائرز اور گھاٹ محکمہ پانی سے پھول اور پوجا کا دیگر سامان نکال کر صفائی مہم چلائیں گے۔ ٹھوس کچرے کے انتظام سے متعلق محکمہ کے کارکن کوڑا جمع کرکے دھاپا ڈمپنگ گراو¿نڈ بھیجیں گے۔
مجموعی طور پر روایت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے اس سال چھٹھ کے تہوار کو مکمل طور پر محفوظ اور بے عیب بنانے کے لیے کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی ملے گی چھٹھ پوجا کی گائیڈ،کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی نئی سروس...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn