حیدرآباد14ستمبر: دلت نوجوان کی اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کی شادی کی اطلاع پر لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کی ماں کو درخت سے باندھ کراس کی پٹائی کردی اور ایک پاگل شخص سے اس کی شادی کروانے کی کوشش کی۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے کلوکنٹہ میں 6ماہ پہلے گووندماں نامی خاتون کے بیٹے نے بی سی ذات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے محبت کی اور اس سے شادی کرلی۔بعد ازاں لڑکا اپنی بیوی اور اپنے ارکان خاندان کے ساتھ گاؤں چھوڑ کر چلا گیالیکن حال ہی میں جب لڑکے کی ماں گاؤں آئی تو لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے ایک درخت سے باندھ دیااوراس کی پٹائی کرنے کے بعد گاوں کے پاگل شخص سے شادی طے کرنے کی کوشش کی۔ مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر خاتون کو بچا لیا۔
Source: uni news
اسمبلی ضمنی الیکشن بھی کانگریس کا ہوگا ساتھ:اکھلیش
بی جے پی ایم ایل اے کا ویڈیو وائرل، ایس پی کے سامنے سجدہ ریز
حکومت نے حزب التحریر کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
رتن ٹاٹا کی جذباتی انداز میں الوداعی،سرکاری۔طورپر آخری رسومات کی ادائیگی
پونے پورش کریش کیس : روڈ سیفٹی پر 300 الفاظ کا مضمون لکھنے کی شرط پرملزم کو ضمانت دینا پڑا مہنگا!
قومی وقف کارپوریشن کو ختم کرنے کی سازش کاالزام شئیر ہولڈرز کو حصص فروخت کرنے کامشورہ
بی جے پی کے آٹھ اور کانگریس کے تین امیدواروں کی ضمانتیں ضبط
سینی، ہڈا، ونیش، وج کامیاب، کمل، اسیم، رنجیت، دشینت کو شکست کا سامنا کرناپڑا
جماعت اسلامی کا کوئی بھی امیدوار جیت نہ سکا
جموں و کشمیر کے لوگوں نے ایک مضبوط حکومت کے لئے نیشنل کانفرنس- کانگریس الائنس کو ووٹ دیا:محبوبہ مفتی