Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

24 گھنٹے ہو گئے مودی جی، آ جائیے، ڈریے مت، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیجیے: راہل گاندھی

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

24 گھنٹے ہو گئے مودی جی، آ جائیے، ڈریے مت، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیجیے: راہل گاندھی
24 گھنٹے ہو گئے مودی جی، آ جائیے، ڈریے مت، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیجیے: راہل گاندھی — November 04, 2026
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم مودی کو کھلی بحث کا چیلنج دیا تھا۔ انہوں نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ویڈیو جاری کر وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کل دیے گئے چیلنج کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہ ’’مودی جی، آپ کو چیلنج دیے ہوئے مجھے 24 گھنٹے ہو گئے ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ اپوزیشن ملک دشمن ہے۔ آپ کسی بھی اسٹیج پر اپنی پسند کی جگہ منتخب کیجیے اور میرے ساتھ مباحثہ (ڈیبیٹ) کیجیے۔‘‘

اپنی ویڈیو میں راہل گاندھی مزید کہتے ہیں کہ ’’ملک دشمن کون ہے؟ غیر ملکی طاقتوں سے کس کا تعلق ہے؟ اور کس نوعیت کا تعلق ہے؟ جلدی سے جلدی کیجیے، ڈریے مت۔ دونوں ملیں گے، میڈیا ہوگی، ملک کے نوجوان ہوں گے، میز ہوگی، ایک طرف آپ بیٹھیں گے اور دوسری طرف میں بیٹھوں گا۔ آپ جسے جج بنانا چاہیں، بنا لیجیے۔ موہن بھاگوت جی کو بٹھا دیجیے، چلیے۔ پھر مباحثہ کرتے ہیں۔‘‘

کانگریس لیڈر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’’مالیاتی نظام اور مالیاتی ڈھانچے پر سوالات اٹھیں گے، امریکی معاہدہ کیسے ہوا؟ کیوں ہوا؟ اتنی جلدی کیوں ہوا؟ صرف آپ نے ہی یہ معاہدہ کیوں کیا؟ کابینہ کو اس کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟ اڈانی کا معاملہ کیوں بند ہوا؟ ایپسٹین، ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن پر کھل کر بات ہوگی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ آ جائیے، ڈریے مت۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیجیے۔ آپ مجھ پر الزامات لگاتے ہیں نا، آ جائیے، سب کچھ صاف ہو جائے گا۔‘‘ راہل گاندھی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ ’’باقی معاملات پر آپ نے ہتک عزت کے مقدمے دائر کر رکھے ہیں، شاید میرے خلاف 45 ہتک عزت کے مقدمے ہیں۔ لیکن اس مباحثے کے معاملے میں، غیر ملکی تعلقات کے معاملے میں آپ ہتک عزت کا مقدمہ نہیں دائر کر رہے ہیں۔ دائر کیجیے نا، وہاں بھی کھل کر بات کریں گے۔ ان سب موضوعات پر بات کرتے ہیں، آئیے۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’دیوالی مبارک ہو، مودی جی۔‘

راہل گاندھی نے نریندر مودی کو مباحثے کا چیلنج دیتے ہوئے ’ایکس‘ پر ایک اور پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ہندوستان کے نوجوانو! کیا آپ راہل گاندھی اور نریندر مودی کے درمیان کھلا مباحثہ (اوپن ڈیبیٹ) دیکھنا چاہتے ہیں؟‘‘ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’راج ناتھ سنگھ جی، نتن گڈکری جی، شیوراج سنگھ چوہان جی اور یوگی آدتیہ ناتھ جی، آپ ہمیشہ وزیر اعظم کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہیں، اس لیے براہ کرم انہیں مباحثے میں شرکت کے لیے راضی کیجیے۔‘‘ انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک ’پول‘ بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا وہ راہل گاندھی اور نریندر مودی کے درمیان کھلا مباحثہ دیکھنا چاہتے ہیں؟ پول میں 2 آپشن دیے گئے ہیں۔ پہلے آپشن میں ’ہاں، مودی جی، ڈریے مت‘ اور دوسرے میں ’نہیں، مودی جی ڈر گئے‘ لکھا گیا ہے۔

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم مودی کو کھلی بحث کا چیلنج دیا تھا۔ انہوں نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ویڈیو جاری کر وزیر ا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn