Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

مڈٹرم الیکشن : ڈیموکریٹس کی برتری کی پیشگوئی

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

مڈٹرم الیکشن : ڈیموکریٹس کی برتری کی پیشگوئی
مڈٹرم الیکشن : ڈیموکریٹس کی برتری کی پیشگوئی — November 04, 2026
واشنگٹن : امریکی میڈیا اداروں نے مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کی برتری کی پیشگوئی کردی، سی این این کے مطابق ڈیموکریٹس کو 52 جبکہ ریپلکنز کو 43 فیصد حمایت حاصل ہے۔

امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو کانگریس میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

ان انتخابات کے نتائج نہ صرف کانگریس میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کی طاقت کا تعین کریں گے بلکہ صدر ٹرمپ کی باقی مدتِ صدارت کے دوران حکومتی پالیسیوں اور قانون سازی پر بھی گہرے اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

فاکس نیوز پولز کی رپورٹ کے مطابق ری پبلکن 195 نشستوں کے آس پاس رہیں گے، ایوان نمائندگان کی 17 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ ہے۔

سینیٹ کی 6 ٹاس اپ نشستوں پر بھی سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ری پبلکن کے لیے ٹیکساس، کنساس اور آئیوا میں نشستیں بچانا مشکل ہے۔

46فیصد ووٹرز ڈیموکریٹس 38 فیصد ریپبلکنز کےحامی ہیں اس حوالے سے سی این این کے مطابق ڈیمو کریٹس کو 52 جبکہ ریپلکنز کو 43 فیصد حمایت حاصل ہے۔

انتخابی معرکے میں سب سے زیادہ توجہ ریاست ٹیکساس کی سینیٹ نشست پر مرکوز ہے، جہاں ری پبلکن امیدوار اور ریاست کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کا مقابلہ ڈیموکریٹ امیدوار اور ریاستی اسمبلی کے رکن جیمز ٹالاریکو سے ہے۔
روایتی طور پر ری پبلکنز کا مضبوط گڑھ سمجھی جانے والی اس ریاست میں ڈیموکریٹ امیدوار کی مقبولیت اور انتخابی مہم نے مقابلے کو غیر معمولی دلچسپ بنا دیا ہے۔

واشنگٹن : امریکی میڈیا اداروں نے مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کی برتری کی پیشگوئی کردی، سی این این کے مطابق ڈیموکریٹس کو 52 جبکہ ریپلکنز کو 43 فیصد حمایت حاصل ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn