Bengal
مغربی بنگال ضمنی انتخابات: نندی گرام اور رضی نگر میں 80 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ، اپوزیشن کے دھاندلی کے الزامات
کولکتہ: ترنمول کانگریس کے طویل اقتدار کے خاتمے کے بعد، 2026 کے اسمبلی انتخابات کی طرح مغربی بنگال میں ایک بار پھر مرکزی سیکیورٹی فورسز کے زیرِ اہتمام ضمنی انتخابات پرامن اور پرتشدد واقعات کے بغیر مکمل ہوئے۔ منگل کے روز نندی گرام اور رضی نگر اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام نے پرجوش انداز میں حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شام 5 بجے تک دونوں حلقوں میں تقریباً 80 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔